Sharad Pawar on NCP Alliance: شرد پوارنے کر دیا اعلان، این سی پی کے دونوں گروپ ساتھ آئیں گے یا نہیں؟
این سی پی اور این سی پی-ایس پی کے اتحاد کے بارے میں بات چیت کے درمیان، شرد پوار نے واضح کیا ہے کہ دونوں گروپ کے انضمام کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ شرد پوار کے بیان سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ چچا-بھتیجے کے دونوں گروپوں کے ساتھ آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
Supreme Court CJP Protest: ’’جانچ کریں، ایکشن نہ لیں’’، احتجاج کے دوران لاٹھی چارج پر 8 ریاستوں کو سپریم کورٹ کا نوٹس
سپریم کورٹ نے جنتر منتر پر ہوئے احتجاج کے دوران دہلی پولیس کے لاٹھی چارج پر کہا کہ معاملے کی جانچ ہونی چاہئے۔ چیف جسٹس نے جوابدہی طے کرنے کی بات بھی کہی۔
Supreme Court on CJP Protest: پولیس اہلکاروں پر تشدد کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، گائیڈ لائن طے کرنے کا مطالبہ
جنترمنتر پرہوئے احتجاجی مظاہرہ کے دوران زخمی پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے ڈیوٹی کے دوران پولیس اہلکار کے لئے مضبوط قانونی سیکورٹی اور واضح گائیڈ لائن کا مطالبہ کیا ہے۔ درخواست میں تشدد بھڑکانے والوں کے احتساب اورپولیس اہلکاروں کی حفاظت کے لئے یکساں رہنما خطوط تیارکرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
Bus Overturns in Ganderbal: امرناتھ یاترا سے واپس آ رہی بس گاندربل میں پلٹی، 39 یاتری زخمی، مختلف اسپتالوں میں کیا گیا منتقل
اطلاعات کے مطابق حادثہ منگل کی صبح تقریباً 6 بجے پیش آیا۔ امرناتھ غار کے درشن کے بعد واپس آنے والی بس ہری گنیوان کے قریب اچانک بے قابو ہو کر سڑک پر پھسل گئی اور پلٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی 118ویں بٹالین، ہند۔تبت سرحدی پولیس کے اہلکار اور مقامی سول پولیس موقع پر پہنچ گئے۔
Bihar Student Protest Cases: بہار حکومت کا طلبہ تحریک سے متعلق مقدمات واپس لینے کا فیصلہ، آر جے ڈی نے اپوزیشن کے دباؤ کا نتیجہ قرار دیا
بہار حکومت کا یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب نیٹ/یو جی امتحانات میں بے ضابطگیوں کے خلاف ریاست بھر میں طلبہ کا احتجاج چل رہا تھا اور امتحانی نظام میں اصلاحات اور جوابدہی کا مطالبہ زور پکڑ رہا تھا۔
Five Minor Girls Missing from Shelter Home: بہار کے بیگوسرائے کے سرکاری شیلٹر ہوم سے پانچ کم عمر لڑکیاں لاپتہ، انتظامیہ میں مچی کھلبلی، پولیس نے شروع کی تلاش
پولیس نے لاپتہ کم عمر لڑکیوں کی تلاش کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ ضلع اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ شیلٹر ہوم اور اطراف کے علاقوں میں نصب نگرانی کے کیمروں کی ریکارڈنگ کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ کوئی اہم سراغ مل سکے۔
Bihar NEET Protest Case Withdraw: جھک گئی سمراٹ حکومت! طلبا پر ہوئے کیس واپس، طلبا کے سخت انتباہ کے بعد بی جے پی حکومت نے لیا بڑا فیصلہ
بہار کی سمراٹ چودھری کی حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ 26 جولائی کی شام 6 بجے تک درج سبھی معاملات میں گرفتاراورزیر حراست افراد کو جلد رہا کر دیا جائے گا۔
Modi Govt PMKVY: ایک کروڑ سے زائد نوجوان ہنرمند، لاکھوں کو روزگار، پی ایم کے وی وائی کے ذریعے 24.38 لاکھ نوجوانوں کی تبدیل ہوئی زندگی
مرکزی حکومت نے بتایا ہے کہ پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (PMKVY 1.0 سے لے کر (PMKVY 3.0 تک کے تحت اب تک مجموعی طور پر 1.11 کروڑ امیدواروں کو سرٹیفکیٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔ ان میں سے شارٹ ٹرم ٹریننگ پروگرام کے تحت تربیت حاصل کرنے والے 24.38 لاکھ امیدواروں کو روزگار ملنے کا اندراج کیا گیا ہے۔
سی جے پی نے کیا عدالت جانے کا اعلان، کپل سبل دیں گے ایک کروڑ کا تعاون، احتجاج کرنے والے طلبا کو مدد فراہم کریں گے وکلا
سینئروکیل اورراجیہ سبھا کے رکن کپل سبل نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ پرامن مظاہرین کے خلاف کوئی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہرممکن قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔ کپل سبل نے کہا کہ ملک میں جہاں کہیں بھی پرامن احتجاج کے دوران طلبا کونشانہ بنایا جائے گا اوران کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے، وہاں انھیں تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
Bihar Student Protest: پردھان کے بعد اب سمراٹ کی باری؟ جنتر منتر کے بعد بہار بنتا جا رہا ہے طلبہ کی جدوجہد کا نیا میدان
دہلی کے بعد اب بہار طلبہ تحریک کا نیا مرکز بن گیا ہے۔ سیوان میں مبینہ اے کے-47 فائرنگ اور طلبہ کی گرفتاریوں کے سلسلے میں شدید سیاسی ہنگامہ برپا ہے۔ معاملہ اب سپریم کورٹ تک پہنچ چکا ہے۔





