Bihar: 50 people died due to heat wave in Bhojpur in last 5 days: بہار: بھوجپور میں گزشتہ 5 دنوں میں ہیٹ ویو سے 50 لوگوں کی موت، کئی کی حالت تشویشناک
گزشتہ 5 دنوں میں صدر اسپتال میں علاج کے دوران 45 لوگوں کی موت واقع ہو گئی ہے۔ جبکہ لاوارث حالت میں 5 لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔
Punjab Assembly approves bill for free broadcast of Gurbani: پنجاب اسمبلی نے گربانی کی مفت نشریات کے بل کو منظوری دی
پنجاب سرکار کے وزیر کلدیپ دھالیوال نے سکھ گوردوارہ (ترمیمی) بل 2023 پنجاب اسمبلی میں پیش کیا۔ اس بل کے تحت سکھ گوردوارہ ایکٹ 1925 کے سیکشن 125 میں نیا سیکشن شامل کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
Jagannath Rath Yatra 2023 Accident: احمدآباد میں جگناتھ رتھ یاترا کے دوران بڑا حادثہ، عمارت کی بالکنی ٹوٹنے سے ایک کی موت، 25 افراد زخمی
احمدآباد کے دریا پور علاقے میں حادثہ پیش آیا ہے۔ رتھ یاترا دیکھنے کے لئے بالکنی میں بھیڑ جمع تھی۔ اسی دوران بالکنی ٹوٹ کر گرگئی۔
Promotion of 24 Jharkhand DSPs to IPS: جھارکھنڈ کے 24 ڈی ایس پی کو ملا آئی پی ایس میں پروموشن
جے پی ایس سی کے دوسرے بیچ کے ڈی ایس پی رہے صادق انور رضوی، اروند کمار سنگھ، وکاس کمار پانڈے، وجے آشیش کجور کو آئی پی ایس کا 2017 بیچ دیا گیا ہے۔
NCCSA ‘useless’, will move SC against Centre’s ordinance: Kejriwal: این سی سی ایس اے ‘بیکار’ ہے، مرکز کے آرڈیننس کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے: کیجریوال
صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے دہلی کے سی ایم کیجریوال نے کہا کہ یہ اتھارٹی بیکار ہے اور اس کے خلاف دہلی سرکار سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹ کھٹائے گی۔
Uniform Civil Code in Uttarakhand: اتراکھنڈ میں یونیفارم سول کوڈ میں سخت التزام، خلاف ورزی کرنے پر ووٹنگ کے حقوق چھین لینے کی دھمکی
یونیفارم سول کوڈ (یوسی سی) پرپورے ملک میں بحث ہو رہی ہے۔ اسی دوران اتراکھنڈ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں جلد ہی یو سی سی کو نافذ کیا جائے گا، جس کے سخت التزامات ہوں گے۔
Heatwave In UP: بلیا کے ساتھ وارانسی میں بھی گرمی کی لہر جاری، 250 سے زائد مریض سرکاری اسپتال پہنچے، 70 داخل، 15 کی موت
اگر ہم اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو گرمی کی لہر سے متاثرہ تقریباً 250 لوگ وارانسی کے دو سرکاری اسپتالوں پنڈت دین دیال سرکاری اسپتال اور شری شیو پرساد گپتا منڈالیہ اسپتال میں علاج کے لیے پہنچے ہیں۔
Supreme Court: انتخابات کا انعقاد تشدد کا لائسنس نہیں- سپریم کورٹ نے ممتا حکومت پر اٹھائے سوالات
کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد، ڈبلیو بی ایس ای سی نے اسے چیلنج کرتے ہوئے ہفتہ کو سپریم کورٹ کا رخ کیا۔ ریاستی الیکشن کمیشن کا یہ اقدام ہائی کورٹ کے حکم پر عمل کرنے کے بارے میں نو تعینات ریاستی الیکشن کمشنر راجیو سنہا کے ریمارکس کے خلاف ہے۔
Manipur violence: تشدد زدہ منی پور میں آگ بھڑکانے کا سلسلہ جاری، منی پور تشدد کی چوکانے والی تصاویر
ہندوستان ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق تشدد شروع ہونے کے بعد سےمنی پور پولیس نے ایسے 22 واقعات کی ایف آئی آر درج کی ہیں
Eid-ul-Adha 2023: عیدالاضحیٰ سے قبل کرناٹک کے مسلمانوں سے عالم دین کی بڑی اپیل، گائے کی قربانی سے متعلق دی یہ خاص ہدایت
جمعیۃ علماء ہند کی کرناٹک یونٹ کے صدر مولانا مفتی افتخارقاسمی نے کہا حالانکہ کرناٹک میں حکومت بدل گئی ہے، لیکن متعلقہ قانون اب بھی موجود ہے۔ انہوں نے مسلمانوں سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کا خاص خیال رکھنے کے ساتھ قانون پر عمل کرنے اورلاء اینڈ آرڈر کو بنائے رکھنے کی خاص اپیل کی۔