Bharat Express

Manipur violence: تشدد زدہ منی پور میں آگ بھڑکانے کا سلسلہ جاری، منی پور تشدد کی چوکانے والی تصاویر

ہندوستان ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق تشدد شروع ہونے کے بعد سےمنی پور پولیس نے ایسے 22 واقعات کی ایف آئی آر درج کی ہیں

تشدد زدہ منی پور میں آگ بھڑکانے کا سلسلہ جاری،

Manipur violence: شمالی مشرقی ریاست منی پور میں تشدد تھمنے کا نام نہیں لئے رہا ہے ۔منی پور میں دو گروپوں کے درمیان شروع ہوا تشدد رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ مئی کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے والا تشدد اب اس حد تک پہنچ گیا ہے کہ ہجوم کلہاڑیوں، لاٹھیوں اور گولیل  لے کرپولیس تھانوں پر حملہ  کررہی ہے اور وہاں سے اسلحہ  کو لوٹ کر لے جارہی ہے ۔

منی پور پولیس نے اس واقعے کے حوالے سے ایف آئی آر درج کر لی ہےاور بتایا ہے کہ 10,000 سے زیادہ خواتین اور مردوں نے اپنے ہاتھوں میں کلہاڑی، تلواریں اورگولیل لے کر  تھانے کے اسلحہ خانے کو لوٹ لیا ۔.

ہندوستان ٹائمز میں شائع رپورٹ کے تشدد شروع ہونے کے بعد سےمنی پور پولیس نے ایسے 22 واقعات کی ایف آئی آر درج کی ہیں ۔جن میں پولیس نے حملہ اور ہتھیاروں کی لوٹ مار کی رپورٹ درج کی ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ تشدد کی صورتحال ایسی ہے کہ ریاست میں پولیس بھی  محفوظ نہیں ہےتو پھر عام لوگوں کی حالت کا اندازہ آسانی سے لگایا جاسکتا ہے۔

ریاستی حکومت کیا کر رہی ہے؟

گزشتہ اتوار کو مئی سے جاری تشدد پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ریاست کے وزیر اعلیٰ این  بیرن سنگھ نے پیر 19 جنوری کو لوگوں کو خبردار کیا کہ اگر انہوں نے ریاست میں تشدد کو نہیں روکا تو انہیں اس کے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔  این بیرن سنگھ  نے صحافیوں کے ذریعہ پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تشدد بند کرو، ورنہ اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ میں ہتھیار اٹھائے میتی لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کسی پر حملہ نہ کریں اور امن برقرار رکھیں تاکہ ہم ریاست میں معمولات کو بحال کر سکیں۔

منی پور کے امپھال ویسٹ ضلع میں اتوار کی رات تقریباً 11.45 بجے نامعلوم افراد کی بلا اشتعال فائرنگ میں ایک فوجی جوان زخمی ہو گیا تھا۔ایک اہلکار نے بتایا کہ اس جوان کو فوری طور پر لیماکھونگ کے فوجی اسپتال لے جایا گیا۔اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ اہلکار کے مطابق یہ واقعہ لیماکھونگ (چنگ مینگ) کے کانتو سبل گاؤں میں پیش آیا۔ واقعے کے بعد فوج کے جوانوں نے علاقے میں دیہاتیوں کی موجودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے محدود فائرنگ کی۔

 بھارت ایکسپریس۔

Also Read