Bharat Express

علاقائی

Nuh Violence News: نوح تشدد معاملے میں جھرکا رکن اسمبلی مامن خان کو جمعہ کے روز ایس آئی ٹی کی ٹیم نے راجستھان سے گرفتار کرکے نوح ضلع کورٹ میں پیش کیا تھا۔ وہیں آج پھر مامن خان کی عدالت میں پیشی ہوئی۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے عاملہ کے فیصلہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بورڈ میں یہ احساس بھی سامنے آیا کہ ملک میں خواتین کو متعدد قسم کے سماجی اورعائلی مسائل کا سامنا ہے، اس کے اصلاح پر توجہ دی جائے گی۔

18 ستمبر کو بی جے پی کے دو بڑے لیڈروں نے پارٹی چھوڑ دی تھی۔ جس میں پرمود ٹنڈن اور دنیش ملہار شامل ہیں جو جیوترادتیہ سندھیا کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔ ان دونوں لیڈروں کے بارے میں قیاس آرائیاں تیز ہو گئی ہیں کہ وہ جلد ہی کانگریس میں واپس آ سکتے ہیں۔

اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے اے آئی اے ڈی ایم کے نے کہا کہ وہ آنجہانی چیف منسٹر اور اس کے دیگر قائدین کی توہین برداشت نہیں کرسکتی۔ پارٹی نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے بارے میں انتخابات کے دوران فیصلہ کیا جائے گا۔

اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی کے لیڈرراہل گاندھی امیٹھی میں ہارگئے لیکن وائناڈ میں جیت گئے،وائناڈ سے ایم آئی ایم کا کوئی امیدوار انتخاب میں نہیں تھا اور نہ میرا وہاں کی بی جے پی سے کوئی ڈیل نہیں تھی، وہ وائناڈ سے اس لیے جیتے تھے کہ وہاں مسلم لیگ ہے

وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ محکمہ کھیل کے عملے کی تشکیل نو کی جائے گی، جس میں ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس کا عہدہ بھی بنایا جائے گا۔ انٹرنیشنل اسپورٹس کمپلیکس نتھو برکھیڑا میں کرکٹ اسٹیڈیم کے ساتھ بین الاقوامی سطح کا سوئمنگ پول اور سائیکلنگ بالڈروم بھی تعمیر کیا جائے گا

گونڈ سلطنت کی حکمراں ویرانگنا رانی درگاوتی کی بہادری کی کہانی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ چوہان نے کہا کہ اپنی بہادری اور طاقت سے رانی درگاوتی نے ایک بہت بڑی سلطنت قائم کی تھی جس میں مدن محل، گڈھا منڈلا، سنگم پور شامل تھے۔

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے ریوا پہنچ کر انتخابی بگل بجا دیا۔ بی جے پی اور کانگریس دو ایسی پارٹیاں ہیں جو ریاست میں پہلے ہی مضبوط ہیں۔ اس کے ساتھ ہی عام آدمی پارٹی پہلی بار انتخابی میدان میں اتر رہی ہے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے خصوصی سیشن کے دوران کہا کہ لوگوں کی پارلیمنٹ سے محبت اور یقین کم ہوگئی ہے، اس لئے لوگ سڑک پراتر رہے ہیں۔

پرمود ٹنڈن پہلے کانگریس میں تھے اور جیوترادتیہ سندھیا کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہوئے۔ ساتھ ہی، پیر کی شام پریس کانفرنس  کرتے ہوئے، انہوں نے کانگریس میں واپس جانے کی قیاس آرائیوں کی بھی تصدیق کی۔ اس سے راؤ اسمبلی میں بی جے پی کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔