Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

حزب اختلاف کی جماعتوں نے وقف بل کی مختلف شقوں پر اعتراض کیا ہے، خاص طور پر وہ جن سے مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں حکومت کی مداخلت کا امکان پیدا ہوتا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے اوکھلا کےرکن اسمبلی  امانت اللہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس ان کے علاقے میں کسی کو ہراساں کر رہی ہے۔ جب انہوں نے اس معاملے میں مداخلت کی تو اپنی غلطیوں کو چھپانے کے لیے پولیس نے اس کے خلاف بے بنیاد شکایت درج کرائی اور پھر ایف آئی آر درج کرائی گئی۔

اڈانی گروپ گیتا پریس کے ساتھ مل کر مہا کمبھ میں عقیدت مندوں میں 'آرتی سنگرہ' کی ایک کروڑ کاپیاں مفت تقسیم کر رہا ہے۔ آرتی سنگرہ نامی کتاب گیتا پریس نے شائع کی ہے اور سناتن ساہتیہ سیوا کی پہل کا ایک حصہ ہے۔

پریاگ راج میں منعقد ہونے والے مہا کمبھ میں ہر روز بڑی بھیڑ پہنچ رہی ہے، جس کی وجہ سے پریاگ راج میں آٹھویں جماعت تک کے اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مولانا ارشد مدنی نے یہ بھی کہا کہ آئی پی سی کی دفعات بھی پورے ملک میں یکساں نہیں ہیں، ریاستوں میں اس کی نوعیت تبدیل ہوجاتی ہے، یہاں تک کہ ملک میں گؤکشی کا قانون بھی ایک نہیں ہے، جوقانون ہے وہ پانچ ریاستوں میں نافذ نہیں ہے۔

ماجد حسین نے IIT-JEE مینز 2025 میں 99.9992 پرسنٹائل اسکور کرکے مدھیہ پردیش میں ٹاپ کر کے تاریخ رقم کی ہے۔ ان کی کامیابی سے نہ صرف ان کا خاندان خوش ہے بلکہ اسکول اور شہر کے لوگ بھی فخر محسوس کررہے ہیں۔

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بھارت ایکسپریس کو دو کامیاب سال مکمل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

1984 سکھ مخالف فسادات کے دوران سرسوتی وہارمیں جسونت سنگھ اوران کے بیٹے ترون دیپ سنگھ کا قتل ہوا تھا۔ اس معاملے میں سجن کمارملزم بنائے گئے۔ اب عدالت نے انہیں قصوروارٹھہرایا ہے۔

بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کی دوسری سالگرہ کے موقع پر بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ونود تاوڑے نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کو منگل کو نئی دہلی میں 'مہادجی شندے راشٹرا گورو ایوارڈ' سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار اور مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے دیا۔