دیوریا میں روڈ ویز بس اور ٹینکر کے درمیان زبردست تصادم
دیوریا: اتر پردیش کے دیوریا میں گوری بازار تھانہ علاقے کے تحت بیتال پور ڈپو کے قریب پیر کے روز روڈ ویز بس اور ایک ٹینکر میں تصادم ہو گیا۔ اس حادثے میں تقریباً 30 سے 35 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
تصادم اتنا شدید تھا کہ بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ معلومات کے مطابق گورکھپور سے دیوریا آرہی روڈ ویز کی بس سے ٹینکر کی ٹکر ہوگئی۔ ٹینکر ڈپو سے باہر آ رہا تھا کہ بس سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے بعد چیخ و پکار مچ گئی۔ چار افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کے باعث ہائی وے پر ٹریفک جام ہوگیا۔
آپ کو بتا دیں کہ 13 اپریل کو اتر پردیش کے سنبھل میں روڈ ویز اور پرائیویٹ بس کے درمیان آمنے سامنے کی ٹکر ہوئی تھی۔ اس حادثے میں 12 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ دونوں بسوں کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
یہ حادثہ نخاسہ تھانہ علاقہ میں سنبھل حسن پور روڈ پر سنگھ پور کے قریب پیش آیا۔ ایک طرف سے مسافروں سے بھری روڈ ویز کی بس آرہی تھی جبکہ سامنے سے ایک پرائیویٹ بس بھی تیز رفتاری سے آرہی تھی۔ اچانک دونوں بسیں آمنے سامنے آگئیں اور زبردست تصادم ہوگیا۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں بسوں کے اگلے حصے کو بری طرح نقصان پہنچا اور مسافروں کو شدید چوٹیں آئیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسمولی کے سی او کلدیپ سنگھ پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو ریسکیو کر کے ایمبولینس کے ذریعے علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔
اس سے قبل، ہفتہ (12 اپریل) کو، اتر پردیش کے سلطان پور ضلع کے کورے بھار تھانہ علاقے میں سڑک حادثے میں ایک نوجوان موٹر سائیکل سوار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



