Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

جے پور میٹرواورپولیس انتظامیہ دھمکی ملنے کے بعد الرٹ ہوگیا ہے۔ جے پورشہرکے اسٹیشنوں کو چھاؤنی میں تبدیل کیا گیا ہے۔ حالانکہ ای-میل میں کسی ایک خاص اسٹیشن کا نام شامل نہیں ہے۔ وہیں اس پر پولیس کے کئی اعلیٰ افسران نظربنائے ہوئے ہیں۔

خارجہ سکریٹری وکرم مصری نے بتایا، "امرتسرپرحملہ کرنے والے پاکستان کا بیان انتہائی حیران کرنے والا ہے۔ پاکستان نے ڈرون حملے کی ناکامی کے باوجود اپنے شہری ہوائی علاقوں کوبند نہیں کیا، جوکہ خطرناک اورغیرذمہ دارانہ ہے۔ اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ انٹرنیشنل فلائٹس کی سیکورٹی بھی خطرے میں پڑگئی ہے۔"

میر واعظم عمرفاروق نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ کشیدگی کی قیمت جموں وکشمیر کے لوگوں کو چکانا پڑتی ہے۔

پاکستانی گولی باری میں زخمی ہوئے لوگوں سے جموں میں ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے کہا کہ پاکستان نے عام لوگوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ اسے یہ بند کردینا چاہئے۔

ہندوستان-پاکستان سرحد پربڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان پاکستان کے ڈرون حملے کوہندوستانی فضائی دفاعی نظام نے ناکام بنا دیا۔ پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے پُرامن حل تلاش کرنے کی اپیل کی ہے۔ فوجی کارروائی کے بجائے سیاسی حل کی وکالت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہری جان سے ہاتھ دھورہے ہیں۔ ساتھ ہی خواتین اور بچے بے گھر ہورہے ہیں۔

پاکستان کو گزشتہ 10 سالوں میں آئی ایم ایف سے کئی بیل آؤٹ پیکجز ملے ہیں۔ مثال کے طور پر، فنڈ نے ستمبر 2024 میں 7 بلین ڈالر کے قرض کی منظوری دی، جو برسوں کے دوران تقسیم کیے جائیں گے۔ اس 7 بلین ڈالر میں سے 1 بلین ڈالر پہلے ہی تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ، آئی ایم ایف نے مارچ 2025 میں پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق 1.3 بلین ڈالر کے قرض کی منظوری دی۔

امیر جماعت سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں رہنے والے عام بھارتی شہریوں کی ہلاکت کی مسلسل خبریں آرہی ہیں۔ بے قصور شہریوں کولاحق خطرات ہماری فوری توجہ چاہتے ہیں۔ ہم ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان خاندانوں کوترجیحی بنیادوں پرتمام ضروری امداد اور تحفظ فراہم کرے۔

وزارت خارجہ کے سکریٹری وکرم مصری نے پاکستان کے ذریعہ تین رافیل کو مار گرانے کے پاکستانی وزیراعظم اور لیڈران کے جھوٹے دعوے پر کہا کہ پاکستان اپنے وجود کے پہلے دن سے ہی جھوٹ بول رہا ہے اورجھوٹ پھیلا رہا ہے۔ جب ہندوستان پاکستان کا بٹوارہ ہوا اس وقت بھی پاکستان نے جموں کشمیرپردھاوا بولنے کے سلسلے میں اقوام متحدہ سے جھوٹ بولا۔

جموں میں ڈرون حملے کے بعد سے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ دوسری جانب، سرحد پار سے کشمیر کے کپواڑہ میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بناکر بھی گولہ باری کی جار ہی ہے۔

مولانا محمود مدنی نے کہا کہ ’’ہندستان ہمارا وطن ہے، اس کا دفاع ہماری قومی اورآئینی ذمہ داری ہے۔ جمعیۃ علماء ہند نے ہمیشہ حب الوطنی، امن اوراتحاد کا پیغام دیا ہے اورآج جبکہ ہماری سرحدوں پرخطرہ منڈلا رہا ہے، ہم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔‘‘