آج NCR میں شدید گرمی سے لوگوں کو بڑی راحت ملی ہے۔ دراصل آج صبح سے ہی دہلی-NCR میں موسم کا مزاج بدل گیا ہے اور مختلف علاقوں میں ہلکی سے تیز بارش ہو رہی ہے۔ کل دیر رات بھی نوئیڈا اور گڑگاؤں کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی ،جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے دہلی میں آج اورنج الرٹ جاری کیا ہے اور ساتھ ہی تیز بارش اور تیز ہواؤں کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔
لوگوں کو ملی راحت
دہلی میں کئی دنوں سے جاری شدید گرمی اور تپش سے لوگو پریشان تھے اور بارش کا شدت سے انتظار کر رہے تھے، لیکن کل رات سے ہی دہلی میں موسم نے رخ بدلا اور آج صبح کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ واضح رہے کہ دہلی میں 12 جولائی تک بارش کی توقع ہے، جس سے گرمی سے مزید راحت ملنے کی امید ہے۔
بارش کے بعد سڑکوں پر ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں اور لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لوٹ آئی۔ خاص طور پر پچھلے کچھ دنوں کی جھلسا دینے والی دھوپ اور حبس کے بعد یہ بارش کسی “سانسِ زندگی” سے کم نہیں رہی۔
#WATCH | Delhi | Parts of the national capital witness waterlogging after incessant rain in the city.
Visaulas from Mehrauli-Badarpur road. pic.twitter.com/PVu9o8qvWW
— ANI (@ANI) July 7, 2025
IMD نے دہلی میں یلو الرٹ جاری کیا تھا
بھارتی محکمہ موسمیات (IMD) نے آج کے لیے دہلی میں یلو الرٹ جاری کیا تھا اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کی پیشگوئی کی تھی۔ اندازے کے مطابق آج دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سیلسیس جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ دو دنوں سے مسلسل بارش کے الرٹ جاری ہو رہا تھا، مگر متوقع بارش نہیں ہو رہی تھی۔ آخرکار آج صبح سے بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس سےدہلی-NCR کے لوگوں کو بڑی راحت ملی۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق دارالحکومت میں 7 جولائی سے 11 جولائی تک ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ آئندہ کچھ دنوں تک آسمان پر بادل چھائے رہیں گے اور وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہوتی رہے گی۔ یہ بارش نہ صرف گرمی سے نجات دے گی بلکہ دہلی-NCR میں زیر زمین پانی کی سطح کو برقرار رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔ فی الحال لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بارش کے دوران احتیاط برتیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
بارش کے بعد کئی علاقوں میں پانی جمع
اتوار (6 جولائی) کی رات نارتھ ویسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ ویسٹ دہلی کے کئی علاقوں میں تیز بارش دیکھنے کو ملی۔ وہیں NCR کے دوسرے شہروں جیسے گڑگاؤں میں بھی تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا، جب کہ نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، فرید آباد اور غازی آباد میں ہلکی بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے بعد کئی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، لیکن اس تکلیف کے باوجود لوگوں نے راحت کی سانس لی کیونکہ وہ کافی وقت سے مانسون کا انتظار کر رہے تھے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

