Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

ہزاری باغ میں غیر قانونی کوئلہ کی کان سے 13 دن بعد تین مزدوروں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ دیہاتیوں نے ریسکیو مکمل کیا، گاؤں میں غم کا ماحول ہے اور معاوضے اور ملازمت کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ 24 گھنٹوں میں 5 مریض جان کی بازی ہار گئے، جبکہ فعال کیسز کی تعداد 4026 ہو گئی۔ نیا ویریئنٹ این بی.1.8.1 تیزی سے پھیل رہا ہے

گورو گگوئی نے آسام کانگریس کی صدارت سنبھالی، آئندہ اسمبلی انتخابات کی قیادت کریں گے۔ پارٹی نے مساوات اور شمولیت کے اصول پر کام جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے

جماعت اسلامی ہند اترپردیش سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں مسلمانوں کی جائیدادوں، گھروں اورتعلیمی اداروں خصوصاً مدارس کو غیر قانونی اورغیرانسانی طورپرمنہدم کرنے کے مسلسل عمل کی شدید مذمت کرتی ہے۔ ایک خطرناک رجحان یہ سامنے آیا ہے کہ مدارس کو کمزور وجوہات کی بنیاد پر انہدامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

محمد ارشد کو24 نومبر2024 کوسنبھل کی شاہی جامع مسجد کے قریب ایک متنازعہ سروے کے دوران ہونے والے تشدد کے سلسلے میں گرفتارکیا گیا تھا، جس نے علاقے میں بڑے پیمانے پر بدامنی کو جنم دیا تھا۔  ارشد پرکئی دیگر افراد کے ساتھ، جائے وقوعہ پر موجود ہونے، آتش زنی، پتھراؤ اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو بھڑکانے کی کوشش کرتے ہوئے مبینہ طور پر پولیس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

تمام جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ایم سی ڈی میں عام آدمی پارٹی کے لیڈر آف اپوزیشن انکش نارنگ نے کہا کہ یہ جیت پارٹی کے تمام کارپوریشن کونسلروں کی محنت اور اتحاد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا، ’’دہلی اسمبلی کی طرح عام آدمی پارٹی ایم سی ڈی میں بھی مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی اور ہر پلیٹ فارم پر عوام کی آواز اٹھائے گی۔‘‘

کانگریس کے ریاستی انچارج کرشنا الاوارو نے کہا کہ کڑھنی عصمت دری متاثرہ کی موت نے بہار حکومت کا مکروہ چہرہ دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ’ڈبل انجن‘ لاچار حکومت میں دلتوں اور پسماندہ طبقات کو نہ تو تحفظ ملے گا، نہ علاج، نہ انصاف۔

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی کا کہنا ہے کہ مدراس مسلمانوں کی پہچان ہیں اور ہم اپنی اس پہچان کو مٹنے نہیں دیں گے۔ ’تحفظ مدارس کنونشن‘ میں انہوں نے کہا کہ مدارس سے ہی ملک کو غلامی سے آزاد کرانے کی پہلی آواز اٹھی تھی، لیکن سازش کے تحت اب اسے مٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

فردوس بابا کشمیری عوام کے لیے کوئی اجنبی نام نہیں ہیں۔ کشمیر سیوا سنگھ کے بانی کی حیثیت سے انہوں نے تعلیم، صحت، بحالی اور ہنر مندی جیسے میدانوں میں برسوں تک کام کیا ہے — خاص طور پر ان علاقوں میں جو تنازعات سے متاثر اور نظر انداز شدہ ہیں۔

جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے پیر (2 جون) کو جموں وکشمیرکے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے بڑا داؤ چلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کو واپس وادی لانا چاہئے۔