Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

ایک اعلیٰ تعلیمی ادارے میں کرنل طاہر مصطفیٰ کی تقرری اس بڑھتی ہوئی ضرورت کی عکاسی کرتی ہے کہ تعلیمی قیادت کو انتظامی مہارت اور اخلاقیات دونوں کوشامل کرنا چاہئے۔ ہمدرد کمیونٹی، فیکلٹی، طلباء، ریسرچرس اوراسٹاف  نے ان کی تقرری کا مثبت انداز میں خیرمقدم کیا ہے۔

یہ واقعہ نہ صرف قانون و انصاف کے نظام کو جھنجھوڑ دینے والا ہے بلکہ معاشرے کے لیے بھی ایک گہری تشویش کا باعث ہے۔ عوامی سطح پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور لوگ یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ آخر ایک ایمبولینس جیسی محفوظ مانی جانے والی گاڑی میں بھی خواتین محفوظ کیوں نہیں؟

سرائیکیلا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ تمام نوجوان نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے جس کی وجہ سے ان کی ڈوب کر موت ہو گئی۔ پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے صدر اسپتال پہنچایا۔ کیس کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ضروری قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

کرنل طاہرمصطفی ملٹری ایڈمنسٹریشن، اسٹریٹجک پلاننگ اورٹیکنیکل سروسزکے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ سی اے ایم ایس میں اپنے دورمیں، انہوں نے جیواسپیشل ڈیٹا، ملٹری میپنگ اورآٹومیٹیڈ سروے پروجیکٹس میں اہم کردارادا کیا ہے۔

اسدالدین اویسی نے پولیس کی کارروائی پرسوال کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے کئی حصوں میں پولیس بنگالی بولنے والے مسلم شہریوں کو حراست میں لے رہی ہے۔ پولیس کی طرف سے الزام لگایا جا رہا ہے کہ وہ لوگ بنگلہ دیشی ہیں۔ بندوق کی نوک پربنگالی لوگوں کو بنگلہ دیش بھیجنے والی خبریں پریشان کررہی ہیں۔

بھارتی پرچم لہراتے ہوئے ماحول "وندے ماترم" اور "بھارت ماتا کی جے" کے نعروں سے گونج اٹھا۔ پدیاترا میں طلبہ اور مقامی شہریوں نے جوش و خروش سے شرکت کی، جو بھارتی مسلح افواج کی بہادری اور قربانی کو خراج پیش کرنے کے لیے ایک ساتھ چل رہے تھے۔

سینئرایڈوکیٹ کپل سبل نے عدالت سے گزارش کی کہ عدالت ان تمام عرضداشتوں کودہلی ہائی کورٹ کومنتقل کرسکتی ہے۔ منسٹری آف براڈ کاسٹنگ کے فیصلے کو ہم وہاں چیلنج کریں گے۔ فلم پروڈیوسرکی نمائندگی کرنے والے وکیل گوروبھاٹیا نے کہا کہ یہ جوعدالت میں ہورہا ہے نہایت عجیب ہے، ماضی میں کبھی ایسا نہیں ہوا ہے۔ میں اپنی درخواست واپس لیتا ہوں، لیکن مولانا ارشد مدنی فلم پراسٹے کی گزارش کیسے کرسکتے ہیں۔

مسلم تنظیموں کے رہنما، مذہبی علماء اورملک کے امن پسند شہری، غزہ میں جاری نسل کشی اور انسانیت سوز بحران کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم 20 کروڑ سے زائد بھارتی مسلمانوں اور وطن عزیز کے تمام امن پسند شہریوں کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

بہارکی سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بیٹے تیجسوی یادو کی جان کوخطرہ ہے اورانہیں 4 بار مارنے کی کوشش کی گئی ہے۔ آئیے پورا معاملہ آپ کو بتاتے ہیں۔

آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے چیف امام مولانا عمیر احمد الیاسی کی طرف سے ہریانہ بھون میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ائمہ کرام، مفتیان اور مدارس کے مہتمم موجود تھے۔ یہ میٹنگ تقریباً ساڑھے تین گھنٹے تک چلی اور اس میں مسلمانوں سے متعلق اہم قومی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بات چیت کا یہ سلسلہ برقرار رہنے پر رضامندی ظاہر کی گئی۔