Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

ٹریفک ڈی ایس پی لکشمن پرساد نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ضلع انتظامیہ کو چوکنا کردیا گیا ہے اور زخمیوں کو دیوگھر صدر اسپتال کے علاوہ قریبی پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔

موسلا دھار بارش پیر کی رات تقریباً 11 بجے شروع ہوئی اور صبح 4 بجے تک شدت اختیار کر گئی، جس سے بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ایک منڈی کا زونل اسپتال بتایا جا رہا ہے، جہاں نالے بھر جانے کے بعد احاطے میں پانی بھر گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ بس کے پرخچے اڑ گئے۔ تصادم کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا۔ کئی عقیدت مند بس کے اندر پھنس گئے جنہیں نکالنے کے لیے پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیم کو کافی محنت کرنی پڑی۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس، این ڈی آر ایف اور ضلع انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور راحت اور بچاؤ کا کام شروع کیا۔

پریس کانفرنس میں ممتاز شخصیات نے کہا کہ "اسرائیلی بمباری اورمحاصرے کے باعث غزہ کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طورپرتباہ ہوچکا ہے۔ 20 لاکھ سے زائد شہری شدید غذائی قلت، صحت کے نظام کی تباہی اوردیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کا سامنا کررہے ہیں۔ 90 فیصد سے زیادہ اسپتال یا تو مکمل طورپرتباہ ہوچکے ہیں یا ناقابلِ استعمال ہوچکے ہیں۔

سماجی تنظیم ایسوسی ایشن فارپروٹیکشن آف سول رائٹس کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران گڑگاؤں میں 200 سے زائد افراد کو غیرقانونی طورپرحراست میں لیا گیا ہے۔ زیادہ ترافراد کا تعلق مغربی بنگال سے ہے اوریہ لوگ دہائیوں سے تعمیرات، گھریلوکام، فیکٹریوں، صفائی، ری سائیکلنگ اور ڈرائیوری جیسے شعبوں میں کام کرکے شہرکی معیشت میں اہم کردارادا کررہے ہیں۔

آلوک کمار رائے نے بتایا کہ یونیورسٹی میں نئے مضامین اور شعبے شامل کیے گئے جیسے: یوگا، قابل تجدید توانائی، متبادل علاج، مصنوعی ذہانت، فلسفہ اور فارمیسی۔ ساتھ ہی، بھارتی علم و روایت کو بھی نصاب میں شامل کیا گیا۔

دہلی وقف بورڈ بھرتی گھوٹالہ میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان اور10 دیگرملزمان کے خلاف سی بی آئی کیس میں الزامات طے کئے گئے ہیں۔ عدالت نے امانت اللہ خان پرمجرمانہ سازش اورانسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد کی ہے۔ ان پر وقف بورڈ کے چیئرمین رہتے ہوئے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرقانونی تقرریاں کرنے کا الزام ہے۔

بہارکی ووٹرلسٹ ریویژن (ایس آئی آر) کے معاملے پرسپریم کورٹ نے ایک بارپھرالیکشن کمیشن سے کہا کہ وہ آدھارکارڈ اور ووٹر آئی ڈی کو نامزدگی کے لیے درست دستاویزات کے طورپرتسلیم کرے۔ عدالت نے ڈرافٹ ووٹرلسٹ کی اشاعت پرپابندی لگانے سے بھی انکارکردیا۔ عدالت نے کہا کہ سماعت کے شیڈول کا اعلان منگل کے روزکیا جائے گا۔

پروفیسر منوکا کھنہ نے قائم مقام وائس چانسلر کی حیثیت سے چارج سنبھال لیا ہے۔ وہ تعلیمی انتظامیہ اور نصاب سازی میں تجربہ رکھتی ہیں اور طلبہ مرکوز اقدامات کے لیے جانی جاتی ہیں۔ اپنے ابتدائی خطاب میں انہوں نے پروفیسر رائے کے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ادارے کو تعلیمی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے، تحقیقی سطح بلند کرنے اور طلبہ کی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کا وعدہ کیا۔

حادثے کی خبر سے مالیر کوٹلہ اور اطراف میں کہرام، پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے لواحقین کو مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔