نئی جی ایس ٹی اسکیم کے ‘پہلے دن پہلے شو’ نے مارکیٹ میں شاندار شروعات کی۔ یوزر کی آمد، گاڑیوں کی ڈیلیوریز اور نئی بکنگز نے ظاہر کیا کہ مارکیٹ میں جوش و خروش واپس آ چکا ہے۔جی ایس ٹی میں کمی جن صارف اشیاء پر لاگو ہوئی، جیسے کاریں، موٹر سائیکلیں، ٹی وی، اے سی، ایف ایم سی جی فوڈ پروڈکٹس، سستے جوتے اور کپڑے — ان سب کی قیمتوں میں کمی نوراتری کے آغاز سے ہم آہنگ ہوئی، جس سے خریداری کا رجحان بڑھ گیا۔
گاڑیوں کی فروخت میں زبردست اضافہ
پارتھو بنرجی، ماروتی سوزوکی کے سینیئر ایگزیکٹو آفیسر (مارکیٹنگ و سیلز) نے کہا: ہم نے آج ایک دن میں ریکارڈ ڈیلیوریز کی ہیں۔ چھوٹی کاروں کی فروخت میں زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جہاں ہم نے جی ایس ٹی کمی کے علاوہ اضافی قیمت میں کمی کی ہے۔ ہم اب تک تقریباً 25,000 گاڑیاں بیچ چکے ہیں اور دن کے اختتام تک 30,000 یونٹس کی امید ہے۔ ہمیں 80,000 سے زائد انکوائریز موصول ہوئی ہیں، اور چھوٹی گاڑیوں میں دلچسپی 50فیصد زیادہ رہی ہے۔”
ہنڈائی کے سی او او ترن گرگ نے کہا کہ: ہم نے 11,000 ڈیلر بلنگز کیں، جو پچھلے پانچ سالوں کا سب سے بڑا سنگل ڈے پرفارمنس ہے۔ یہ صارف اعتماد اور تہوار کے جذبے کی واضح علامت ہے۔”
موٹر سائیکل اور اسکوٹر کی ڈیمانڈ خاص طور پر مہاراشٹر اور گجرات میں مضبوط رہی۔
الیکٹرانکس، ٹی وی اور گھریلو اشیاء میں مانگ میں اضافہ
نوئیڈا کے ایک بڑے ریٹیلر کے مطابق: ٹی ویز کی خاص طور پر زیادہ مانگ ہے، خاص طور پر بڑے اسکرین والے یونٹس میں تیزی دیکھی گئی۔
وجے سیلز کے ڈائریکٹر نیلیش گپتا نے بتایا: حالانکہ یہ پیر کا دن تھا (جب خریدار کم آتے ہیں)، اس کے باوجود ہمارے اسٹورز نے عام دن کے مقابلے میں دو گنا ڈیلیوریز کیں۔ پچھلے 15 دنوں میں سیلز بہت کم تھیں، لیکن اب فروخت میں بہتری کی امید ہے کیونکہ لوگوں کے پاس خرچ کرنے کے لیے زیادہ پیسہ ہوگا۔
FMCG کمپنیاں بھی متحرک
پارس پروڈکٹس کے وائس پریزیڈنٹ ماینک شاہ نے کہا:”ہم نے اپنی سپلائی میں 25-30فیصد اضافہ کیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس بار تہوار کی فروخت میں 15-17فیصد اضافہ ہوگا۔”
FMCG ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ریٹیلرز کو نئی جی ایس ٹی شرحوں پر مصنوعات سپلائی کی جا رہی ہیں۔
گودریج کنزیومر پروڈکٹس کےایم ڈی و سی ای او سدیھر سیتاپتی نے کہا: ہم توقع کرتے ہیں کہ غیر برانڈڈ/کھلی اشیاء سے برانڈڈ مصنوعات کی طرف جھکاؤ بڑھے گا، کیونکہ اب ٹیکس کا فرق کم ہو گیا ہے۔
آن لائن خریداریاں اور شہروں کا پھیلاؤ
فلیپ کارٹ کے VP پرتیک شیٹی نے کہا: ابتدائی رفتار بہت واضح ہے — جی ایس ٹی کی درجہ بندی نے الیکٹرانکس اور بڑی ہوم اپلائنسز میں اپ گریڈ کو بڑھاوا دیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ٹیئر 2 اور 3 شہروں سے بھی ڈیمانڈ میں زبردست اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
فیشن برانڈ لیباس کے بانی و سی ای او سدھانت کیشواینی نے کہا:”ہمیں امید ہے کہ اس تہوار سیزن میں 20-30فیصد سال بہ سال (YoY) ترقی حاصل ہوگی۔”
ایمیزون انڈیا کے VP سوربھ سریواستو نے بتایا: ایمیزون گریٹ انڈین فیسٹیول (پرائم ممبرز کے لیے اوپن) میں مختلف کیٹیگریز میں کئی گنا فروخت میں اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر پریمیم مصنوعات کی کارکردگی بہترین رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




