Bharat Express DD Free Dish

Weather Update: دہلی میں بارش کا الرٹ، یوپی، بہار اور پہاڑوں پر بھی بارش  کی پیشگوئی، چمولی میں پھر پھٹا بادل

دہلی-این سی میں آئندہ دنوں میں بھی مطلع ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ آج دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس جب کہ کم سے کم 25 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

نئی دہلی : دہلی-این سی آر میں بدھ کے روز دس دن بعد بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ گرمی اور تیز دھوپ سے پریشان شہریوں نے بارش کے بعد سکھ کا سانس لیا۔ بارش کے بعد درجہ حرارت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی-این سی میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان

 دہلی-این سی میں آئندہ دنوں میں بھی مطلع ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ آج دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس جب کہ کم سے کم 25 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ کل بھی موسم ملتا جلتا رہنے کی امید ہے جہاں درجہ حرارت 34 اور 24 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہ سکتا ہے۔20 ستمبر کو جزوی طور پر بادل چھائے رہیں گے جب کہ 23 ستمبر تک موسم صاف رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یوپی میں موسم کا حال
محکمہ موسمیات نے آج اتر پردیش کے مغربی اور مشرقی حصوں میں کئی مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ مشرقی یوپی میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ ساتھ ہی، بادلوں کی گرج اور بجلی چمکنے کی بھی وارننگ دی گئی ہے۔ تاہم، 19 سے 23 ستمبر تک بھاری بارش کے امکانات نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ووٹ چوری پر راہل گاندھی کا دھماکہ خیز انکشاف متوقع، آج صبح 10 بجے پریس کانفرنس

یہ بھی پڑھیں: چھتیس گڑھ میں نکسلیوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی تابڑ توڑ کارروائی، 24 گھنٹوں میں 4 نکسلی ہلاک

بہار میں الرٹ جاری
محکمہ موسمیات نے بہار کے کئی اضلاع میں آج شدید بارش اور آسمانی بجلی گرنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔۔ لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

پہاڑی علاقوں میں آفت، چمولی میں بادل پھٹا
بدھ کی رات دیر گئے اتراکھنڈ کے ضلع چمولی کے ننداناگر گھاٹ علاقے میں بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا، جس سے علاقہ تباہی کا منظر پیش کرنے لگا۔ کنتری لنگا پھلی وارڈ میں موسلا دھار بارش کے ساتھ آئے ملبے نے چھ گھروں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ حادثے میں پانچ افراد لاپتہ ہیں، جب کہ دو افراد کو محفوظ نکال لیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read