رائے پور : چھتیس گڑھ میں نکسلیوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں تیز تر ہو گئی ہیں۔ بدھ کے روز مختلف مقامات پر ہونے والی دو جھڑپوں میں مجموعی طور پر چار نکسلیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ بیجاپور کے گنگالور علاقے میں دو نکسلی مارے گئے، جب کہ کانکیر-مہاراشٹر سرحد کے قریب گڑچیرولی ضلع میں دو خاتون نکسلیوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے چاروں نکسلیوں کی لاشیں برآمد کر لی ہیں۔
خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن
بیجاپور میں ڈی آر جی (DRG)، ایس ٹی ایف (STF) اور کوبرا بٹالین کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے گشت شروع کیا۔ دوپہر تقریباً تین بجے نکسلیوں نے گھات لگا کر فائرنگ شروع کی، جس کے جواب میں فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔ جھڑپ کے بعد دو نکسلیوں کی لاشیں برآمد کی گئیں، جن کے قبضے سے ایک 303 رائفل، بی جی ایل لانچر اور دھماکہ خیز مواد بھی ملا ہے۔ ڈی آئی جی کملوچن کشیپ نے جھڑپ کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ آپریشن تاحال جاری ہے۔
دو خاتون نکسلی ہلاک
اسی دوران گڑچیرولی کے گٹہ جبیہ علاقے میں سی60 فورس اور سی آر پی ایف نے مشترکہ آپریشن کے دوران دو خاتون نکسلیوں کو ہلاک کر دیا۔ جھڑپ موڈاسکے کے جنگلات میں ہوئی جہاں سے AK-47 اور دیگر ہتھیار برآمد کیے گئے۔ ہلاک ہونے والی خواتین کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں:ووٹ چوری پر راہل گاندھی کا دھماکہ خیز انکشاف متوقع، آج صبح 10 بجے پریس کانفرنس
11 ستمبر کو بھی بڑی کارروائی
یاد رہے کہ اس سے قبل 11 ستمبر کو بھی گریابند ضلع کے مین پور تھانہ حدود میں واقع مٹال پہاڑی پر سیکورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی تھی، جہاں 10 انتہائی مطلوب نکسلی مارے گئے تھے۔ ان پر مجموعی طور پر 5 کروڑ 22 لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں اڈیشہ اسٹیٹ کمیٹی کے سیکریٹری موڈیم بالا کرشنا، پرمود عرف پانڈو، ومل عرف منگنا سمیر سمیت دیگر اہم کمانڈر شامل تھے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
