Bharat Express

علاقائی

مسلم لیگ مسرت عالم جموں و کشمیر کو مرکزی حکومت نے دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے، وزیر داخلہ امت شاہ نے اس حوالے سے ایک اپ ڈیٹ جاری کیا ہے۔

جموں وکشمیر میں سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی مبینہ دہشت گردوں کی طرف سے اپنے مذموم منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوششیں شروع ہوگئی ہیں۔

چند ماہ قبل آنند موہن کے بیٹے انشومن آنند نے میڈیا کو بیان دیا تھا کہ ان کے بڑے بھائی چیتن آنند آر جے ڈی سے ایم ایل اے ہیں اور وہ آر جے ڈی میں ہی رہیں گے۔ ماں بھی آر جے ڈی میں ہی رہیں گی۔

مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان ڈاکٹرقاسم رسول الیاس نے پریس کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ تین سوسالہ قدیم سنہری مسجد کوشہید کرنے کی کسی بھی سازش کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

دہلی کے ادیوگ بھون کے سامنے گول چوراہے پر واقع سنہری مسجد کو ہٹانے کے لئے این ڈی ایم سی نے لوگوں سے مشورہ مانگا ہے۔ لوگ cheif.architect@ndmc.gov.in پر یکم جنوری کو شام پانچ بجے تک اپنی رائے بھیج سکتے ہیں۔ یہ مسجد 150 سال پرانی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی پہلے ایسے لیڈر بن گئے ہیں، جن کے یوٹیوب چینل پرسبسکرائبرس 2 کروڑ کے اعدادوشمار کو پارکرگئے ہیں۔

یوپی کے قنوج میں انکاؤنٹر کے دوران گولی لگنے سے کانسٹبل سچن راٹھی کی موت ہوگئی۔ گولی لگنے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ پولیس نے عبداللہ کی تلاش شروع کی اور اسے 25 دسمبر کو علاقے سے پکڑ لیا۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ سے ایک دن پہلے ونود اور عبداللہ کے درمیان 1500 روپے کے سابقہ واجبات کو لے کر جھگڑا ہوا تھا۔

تنازعہ کو حل کرنے کے لئے پاکستان سے بات نہیں کرنے کے لئے مودی حکومت کی تنقید کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ جب تک بات چیت شروع نہیں ہوتی، ہمارا بھی غزہ جیسا ہی حشرہوسکتا ہے۔

امریکہ کی فوج نے ایران سے اپنا بدلہ لینے کی بات کہی ہے۔ جوبائیڈن کے حکم کے بعد پنٹاگن نے ایئراسٹرائیک کی ہے۔