Bharat Express

2 Crore Subscribers on PM Modi’s YouTube Channel: وزیر اعظم مودی بنے دنیا کے پہلے ایسے لیڈر، جن کے یوٹیوب چینل پر ہیں 2 کروڑ سے زیادہ سبسکرائبرس

وزیراعظم نریندر مودی پہلے ایسے لیڈر بن گئے ہیں، جن کے یوٹیوب چینل پرسبسکرائبرس 2 کروڑ کے اعدادوشمار کو پارکرگئے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی یوٹیوب چینل پر نمبر ون بن گئے ہیں۔

وزیراعظم نریندرمودی دنیا کے پہلے ایسے لیڈربن گئے ہیں، جن کے یوٹیوب چینل نریندرمودی پردوکروڑسبسکرائبرس ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم مودی کا چینل 4.5 بلین (450 کروڑ) ویڈیو ویوزکے ساتھ یوٹیوب سبسکرائبرس، ویڈیو ویوزاورسیاسی لیڈران کے ذریعہ یوٹیوب پرپوسٹ کئے جانے والے ویڈیوکوالٹی کے لحاظ سے سب سے آگے ہے۔

جانکاری کے مطابق، پی ایم اوانڈیا یوٹیوب چینل بھی ویوزاورسبسکرائبرس کے معاملے میں ہندوستان اورعالمی سطح پرسیاسی لیڈران کے یوٹیوب چینلوں سے کہیں آگے نکل گیا ہے۔ نریندرمودی یوٹیوب چینل پر20 ملین سبسکرائبرس ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، برازیل کے سابق صدر جائربولسونارو محض 6.4 ملین سبسکرائبرس کے ساتھ دوسرے سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے عالمی لیڈرہیں۔ جو نریندرمودی یوٹیوب چینل کی مؤثرتعداد کے ایک تہائی سے بھی کم ہے۔ وہیں ان کے بعد 1.1 ملین سبسکرائبرس کے ساتھ یوکرین کے صدرولادیمیرزیلنسکی کا نمبرآتا ہے۔

نریندر مودی چینل کی شاندارکامیاب تب نظرآئی، جب اسے دسمبر 2023 میں حیران کن طورپر2.24 بلین باردیکھا گیا، ویوزکے معاملے میں اس چینل نے ولادیمیرزیلنسکی کے چینل کو بہت پیچھے چھوڑ دیا، جو ویوز کے معاملے میں دوسرے مقام پر رہا۔

-بھارت ایکسپریس