Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

طالبہ کے مطابق، کالج انتظامیہ اورپولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ اس کے 11 دن بعد اس نے کالج احاطے میں ہی خود کوآگ لگا لی۔ طالبہ کوایمس بھونیشورمیں داخل کرایا گیا ہے، جہاں وہ 90 فیصد سے زیادہ جل چکی ہے اورزندگی کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔

دہلی میٹرو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سروے سے انہیں یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ مسافر میٹرو خدمات کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں اور کن پہلوؤں میں بہتری کی ضرورت ہے۔

پرینکا گاندھی نے یو پی اے حکومت کے دوران بنائے گئے ’تعلیم کا حق قانون‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے تحت ہر گاؤں میں اسکول کا انتظام کیا گیا تاکہ غریب بچوں کو تعلیم سے جوڑا جا سکے۔ لیکن بی جے پی حکومت ان حقوق کو واپس لے رہی ہے۔

سپریم کورٹ نے ادھوٹھاکرے گروپ کی جانب سے'دھنش-بان' انتخابی نشان کولے کردائردرخواست کی سماعت اگست تک ملتوی کر دی ہے۔ یہ عرضی ایکناتھ شندے گروپ کوانتخابی نشان الاٹ کئے جانے کے خلاف ہے۔ ادھودھڑے نے بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر قبل ازوقت تصفیہ کا مطالبہ کیا تھا، جبکہ شندے گروپ نے اس کی مخالفت کی تھی۔ عدالت نے کہا ہے کہ اہم کیس کا حتمی فیصلہ اگست میں دیا جائے گا۔

’’پولیس نے ہمارے دروازے کے باہر بنکر کھڑا کر دیا، ہمیں گھروں میں بند رکھا گیا۔ میں نے اس بار بغیر اطلاع کے نکلنے کا فیصلہ کیا اور جب پہنچا تو پھر ہمیں روکنے کی کوشش کی گئی۔‘‘ انہوں نے کہا: ’’یہ ملک آزاد ہے، ہم کسی کے غلام نہیں۔ یہ قبریں یہیں رہیں گی، اور ہم جب چاہیں فاتحہ کے لیے آئیں گے۔‘‘

سینئر اکیڈمک رول نبھانے والے عاشم کمار گھوش کو صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے ہریانہ کا گورنر بنایا ہے۔ انہیں ہائی ایجوکیشن میں کافی انتظامی تجربہ ہے، جس کا فائدہ اب ہریانہ کوملے گا۔ وہ جلدی ہی گورنر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

آرجے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے الیکشن پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن خود سامنے نہیں آنا چاہتا، اس لئے سوتروں (ذرائع) کے حوالے سے خبرپلانٹ کررہا ہے۔ یہی وہی ذرائع ہیں، جنہوں نے لاہور اور کراچی پر قبضہ کر لیا تھا۔

اکھلیش یادو نے بی جے پی کی اس بات پر طنز کیا کہ وہ ’ٹرپل انجن حکومت‘ کے نام پر عوام کو سہولیات دینے کے دعوے کر رہی ہے، لیکن اسمارٹ سٹی، گڈھوں سے پاک سڑکیں اور صاف شہروں کے دعوے سب کاغذی ثابت ہوئے ہیں۔ بی جے پی کی ترقی صرف اشتہاروں میں ہے، زمین پر کچھ نہیں۔

سیاحوں کے لیے بھی میزورم تک رسائی آسان ہو جائے گی۔ اس طرح یہ منصوبہ نہ صرف آمدورفت بلکہ تجارتی، سیاحتی اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے گا اور میزورم کو ’نئے بھارت‘ کے ترقیاتی دھارے میں مکمل طور پر شامل کر دے گا۔

کلّو اور منڈی میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے کچھ نظام عارضی طور پر بحال کیے گئے ہیں، تاہم کئی دور دراز علاقوں تک رسائی اب بھی ممکن نہیں۔ حکام نے مقامی باشندوں اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم کی مزید بگڑتی صورتحال کے لیے ہوشیار رہیں۔