اتراکھنڈ: پتھورا گڑھ میں سواریوں سے بھری گاڑی 150 فٹ گہری کھائی میں گری، 7 افراد ہلاک
اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ ضلع میں منگل کے روزایک المناک حادثہ پیش آیا۔ ایک ٹیکسی بے قابوہوکر150 میٹرگہری کھائی میں جاگری۔ ٹیکسی میں کل 13 افراد سوارتھے، جن میں سے 7 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ دیگرشدید زخمی ہیں۔
Delhi Master Plan: دہلی ماسٹر پلان 2041 پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی اہم میٹنگ، وزیراعلیٰ ریکھا گپتا اور وزیرآشیش سود رہے موجود
میٹنگ کے بعد قیاس لگایا جا رہا ہے کہ دہلی ماسٹر پلان 2041 کو جلد ہی حتمی شکل دے کر نافذ کیا جائے گا تاکہ دہلی کے شہریوں کو جدید سہولیات، بہتر شہری نظام، اور ماحول دوست انفراسٹرکچر فراہم کیا جا سکے۔ اس ماسٹر پلان کو دہلی کی طویل المدتی ترقی اور عوامی بہبود کی سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
Congress Strategy for Monsoon Session: کانگریس کی میٹنگ میں نہیں پہنچے ششی تھرور، پارٹی کو خط لکھ کر بتائی وجہ
پارلیمنٹ کا مانسون سیشن 21 جولائی سے 21 اگست تک چلے گا۔ جو پہلے سے طے وقت سے ایک ہفتے زیادہ ہے۔ پہلے یہ سیشن 12 اگست کو ختم ہونا تھا۔ مگر، اسے ایک ہفتے کے لئے بڑھایا گیا ہے۔
Supreme Court refuses to cancel AIMIM’s Recognition: اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کی منظوری منسوخ کرنے سے سپریم کورٹ نے کردیا انکار، جانئے کیا ہے معاملہ؟
عرضی گزار کے وکیل وشنوجین نے کہا کہ اے آئی ایم آئی ایم مذہبی بنیاد پربنی پارٹی ہے۔ اسلامی تعلیم کوفروغ دینے جیسی کئی ایسی باتیں کہتی ہے، جس میں واضح طورپرمذہب کے نام پرووٹ مانگا جاتا ہے۔
Tragic accident in Doda: جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں المناک حادثہ، ٹیمپو ٹریولر کے کھائی میں گرنے سے 3 افراد کی موت، ریسکیو آپریشن جاری
جانکاری کے مطابق یہ سڑک حادثہ ڈوڈہ-بارتھ روڈ پر پونڈہ علاقے میں منگل کے روز پیش آیا۔ ایک ٹیمپو ٹریولر سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گرا۔ حادثے کے وقت گاڑی میں کئی مسافر موجود تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور راحت اور بچاؤ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے باہر نکالا۔
Punjab cabinet approves bill: پنجاب کابینہ نے مقدس کتابوں کی بے ادبی پر سخت سزا کا بل منظور کر لیا، قصوروار کو عمر قید تک کی سزا دی جا سکے گی
بل کو منظوری کے بعد اب پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جہاں اس پر بحث کے بعد اسے باقاعدہ قانون کا درجہ دیا جائے گا۔ یہ قانون پنجاب میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے، جو مذہبی رواداری اور احترام کی فضا کو فروغ دے گا۔
Rahul Gandhi criticizes Bihar government: بہارمیں جرائم کا قہر، ہرگلی میں خوف اور بے چینی، راہل گاندھی نے ریاستی حکومت کو بنایا تنقید کا نشانہ
ماہرین کے مطابق، بہار میں جاری جرائم کی لہر آئندہ ریاستی انتخابات میں بڑا مسئلہ بن سکتی ہے۔ بہار میں سیاسی درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے اور راہل گاندھی کا یہ سخت لب و لہجہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ کانگریس اور انڈیا بلاک بہار میں ایک جارحانہ مہم چلانے کے موڈ میں ہیں۔
Udaipur Files Case: فلم ادے پور فائلز کو روکنے سے متعلق جمعیۃ علماء ہند کی کوششیں جاری، مولانا ارشدمدنی کی جانب سے وزارت اطلاعات ونشریات کے روبرواپیل داخل
فلم پروڈیوسر کے وکیل سینئر ایڈوکیٹ گورو بھاٹیا کی درخواست پر جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوئے مالیا باگچی نے اس درخواست پر سماعت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Azam Khan Hate Speech Case: اعظم خان کوسپریم کورٹ سے جھٹکا، اشتعال انگیزتقریرمعاملے میں نہیں ملی راحت، سپریم کورٹ کا کیس ٹرانسفر کرنے سے انکار
سماجوادی پارٹی کے لیڈراعظم خان کو سپریم کورٹ سے جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ان کی طرف سے داخل ٹرانسفرعرضی کوخارج کردیا ہے۔ اعظم خان نے اپنی عرضی میں اترپردیش میں چل رہے سبھی مقدمات کا ٹرائل ریاست سے باہر کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔
Congress demands resignation from Odisha CM Mohan Manjhi: اوڈیشہ جنسی استحصال اورخودسوزی معاملہ پرکانگریس کا بڑا الزام، وزیراعلیٰ موہن مانجھی سے الکا لانبا نے مانگا استعفیٰ
آل انڈیا مہیلا کانگریس کمیٹی کی صدر الکا لانبا نے کہا کہ اوڈیشہ میں خواتین کے خلاف جرائم اس لئے بڑھ رہے ہیں کیونکہ بی جے پی-آرایس ایس اور اے بی وی پی کے لوگ جرائم پیشوں کوتحفظ فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔





