Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

سیمنٹ کی لاگت عام طور پر کسی بھی مکان کی 10-12فیصد تعمیراتی لاگت پر مشتمل ہوتی ہے، خاص طور پر دیہی علاقوں میں۔

روزمرہ کی اشیاء جیسے گھی، میوے، بوتل بند پانی (20 لیٹر)، نمکین، جوتے، ادویات اور میڈیکل ڈیوائسز کو 12 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد سلیب میں رکھا گیا ہے۔

اونم دس روزہ فصلوں کا تہوار ہے جو کیرالہ سمیت دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اس سال اس کی تقریبات 26 اگست سے شروع ہوئیں اور آج تھروونم کے دن اختتام پذیر ہو رہی ہیں۔ یہ تہوار کیرالہ کے نئے سال ’کولا ورشَم‘ کے آغاز کا بھی نشان ہے۔

آرایس ایس کے تین روزہ اجلاس میں قومی تعلیمی پالیسی، آرایس ایس کی صد سالہ تقریبات اورمختلف شعبوں میں کام کرنے والی تنظیموں کے چیلنجزپرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ اجلاس 7 ستمبرتک جاری رہے گا۔ 32 الحاق شدہ تنظیموں کے 320 نمائندے شرکت کریں گے۔

بیلا روڈ سمیت مونیسٹری مارکیٹ اور سِول لائنس میں سڑکیں جھیل کا منظر پیش کر رہی ہیں، جہاں گاڑیاں پانی میں ڈوبی ہوئی اور عمارتیں زیر آب ہیں۔ حکام نے نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے تاکہ ممکنہ سیلابی خطرے سے بچا جا سکے۔

 اینی ورسری ویکینڈ میں ان لمیٹڈ ڈیٹا ملے گا۔ سالگرہ کے مہینے میں منتخب کردہ منصوبوں پران لمیٹڈ ڈیٹا ملے گا۔ سالگرہ کے سال کے سرپرائزمیں 1 ماہ کی مفت خدمات دستیاب ہوں گی۔

 مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر متاثرین کی طرف سے داخل اپیل میں این آئی اے پر ملزمین سے سمجھوتہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ساتھ ہی حصول انصاف کے لئےجدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، جانکاری سامنے آئی ہے کہ 15 سے 20 نومبرکے درمیان ووٹوں کی گنتی ممکن ہے۔ پورا انتخابی عمل 22 نومبرکی ڈیڈ لائن سے پہلے پوری کرلی جائے گی۔

سپریم کورٹ نے مانسون کی بارش اورسیلاب کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے مرکزی حکومت کو نوٹس بھیجا ہے۔ 4 ریاستوں سے بھی جواب مانگے گئے ہیں، کیونکہ پنجاب، ہماچل پردیش، جموں وکشمیر اوراتراکھنڈ میں بارش اورسیلاب کی وجہ سے حالات بہت خراب ہیں۔

سیلاب اور پانی جمع ہونے کی صورتحال کے مدنظر ڈاکٹروں نے لوگوں سے خاص طور پر بچوں اور بوڑھوں کی صحت کے حوالے سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔ مقامی انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور انتظامی ہدایات پر عمل کریں۔