Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

 محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ دہلی-این سی آر کے کچھ حصوں میں 22 سے 24 جولائی تک ہلکی بارش جاری رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24 جولائی کو ہلکی بارش متوقع ہے۔ 25 جولائی سے 27 جولائی تک صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ گوالیار-شیو پوری لنک روڈ پر شیتلا ماتا مندر چوراہے کے قریب پیش آیا۔ پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک تیز رفتار کار نے کانوڑیوں  کے ایک گروپ کو کچل دیا۔ اس واقعے کے بعد کار بھی بے قابو ہو کر قریب ہی ایک گڑھے میں جاگری۔ پولیس فی الحال پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) سربراہ لالو پرساد یادو کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو نے بڑا الٹی میٹم دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے ٹکٹ نہیں دیا گیا تو آرجے ڈی مہوا سے ہارجائے گی۔ اس کے ساتھ ہی تیج پرتاپ یادو نے اعلان کردیا ہے کہ وہ مہوا سے ہی الیکشن لڑیں گے۔

پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے جموں وکشمیرکے بارہمولہ سے رکن پارلیمنٹ انجینئررشید کو24 جولائی سے 4 اگست تک ہونے والے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں شرکت کی اجازت دی ہے۔

پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے پہلے دن 21 جولائی کی رات نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے صدرجمہوریہ دروپدی مرموکو خط لکھ کر کہا کہ وہ اپنی صحت کا دھیان رکھنے اور ڈاکٹروں کے مشورے کو مانتے ہوئے فوری اثر سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ ان کی مدت اگست 2027 تک تھی، لیکن دوسال پہلے ہی عہدہ چھوڑدینا کئی سیاسی سوالوں کو جنم دے رہا ہے۔

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ نے پیر کے روز وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے تقریباً تین سال بعد ملاقات کی تھی۔ یہ ملاقات سیاسی حلقوں میں بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ اب برج بھوشن سنگھ نے ملاقات سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا ہے۔

جگدیپ دھنکھڑکے استعفیٰ کے بعد اب نئے نائب صدرکے انتخاب کا عمل شروع ہوجائے گا۔ این ڈی اے جلد ہی امیدوارکا اعلان کر سکتا ہے، اس میں کئی اہم لیڈران کے نام سامنے آنے لگے ہیں۔ حالانکہ ابھی تک بی جے پی کی طرف سے اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

اترپردیش اوراتراکھنڈ حکومت کوسپریم کورٹ نے کانوڑ یاترا کے دوران ڈھابوں پرکیوآرکوڈ لازمی قراردینے کے حکم پر راحت دی ہے۔ عدالت نے تسلیم کیا کہ یاترا اختتام پرہے اورڈھابہ مالک قانونی دفعات پر عمل کریں گے۔ درخواست گزاروں نے الزام لگایا تھا کہ یہ حکم مذہبی امتیاز کو فروغ دیتا ہے اور سپریم کورٹ کے گزشتہ سال کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔

پرنو اڈانی، جو اڈانی ریئلٹی کے ایم ڈی اور گوتم اڈانی کے بھتیجے ہیں، کے مطابق ممبئی اس توسیعی منصوبے کے لیے کلیدی شہر ہے۔ دھاراوی منصوبے میں، ان کی کمپنی "نو بھارت میگا ڈیولپرز" 151 ایکڑ رقبے کی ری ڈیولپمنٹ کرے گی،

نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑنے اپنے استعفیٰ سے 11 دن پہلے 2027 میں ریٹائرہونے کی بات کہی تھی۔ وہ ہندوستان کے تیسرے نائب صدرہیں، جنہوں نے اپنی مدت پوری نہیں کی۔