Bharat Express

علاقائی

منورنجن کا تعلق کرناٹک سے ہے اور وہ پیشے سے آٹو ڈرائیور ہے۔ جبکہ ساگر شرما اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کا رہنے والا ہے۔

لوک سبھا کی کارروائی کے دوران دو افراد سامعین گیلری سے ایوان کے اندر داخل ہوئے اور اسپرے سے دھواں پھیلا دیا۔ جس کے بعد کارروائی اچانک دوپہر 2 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔ دونوں کیس میں پکڑے گئے۔ ان کے نام ساگر اور منورنجن ہیں۔

چھتیس گڑھ میں نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری تقریب ہے اور اس سے پہلے نکسلیوں نے نارائن پور میں جوانوں پربڑا حملہ کردیا۔ اس حملے میں ایک جوان کے شہید ہونے کی خبر ہے۔

راجستھان میں بی جے پی کے نئے وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ تمام قیاس آرائیاں اور ذرائع کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے۔ بی جے پی نے منگل کے روز بھجن لال شرما کو راجستھان کا نیا وزیراعلیٰ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

کرائم برانچ کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ دہلی وزیر آباد علاقے میں پیش آیا۔ جس تاجر کے گھر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا وہ تعمیراتی سامان کا سودا کرتا ہے۔ کرائم برانچ نے اس واقعہ میں ملوث دونوں نابالغوں کو سونی پت سے حراست میں لیا ہے۔

Madhya Pradesh Chief Minister Oath Ceremony: اجین جنوب سیٹ سے رکن اسمبلی موہن یادو کو بی جے پی نے وزیراعلیٰ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ پارٹی نے راجندر شکلا اور جگدیپ دیوڈا کو نائب وزیراعلیٰ بنایا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے، ’’پچھلے رہنما خطوط کو منسوخ کرکے نئی ہدایات جاری کی جارہی ہیں۔ سیف سٹی پراجیکٹ کے سلسلے میں، تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں میں کیمروں کی تنصیب کو 100 فیصد یقینی بنایا جانا چاہیے۔"

مدھیہ پردیش میں موتی لال نہرو اسٹیڈیم میں صبح 11.30 بجے حلف برداری کی تقریب ہوگی، جب کہ چھتیس گڑھ میں نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری تقریب دوپہر 2 بجے ہوگی۔

راجستھان کی سابق وزیراعلیٰ نے پرچی کو کھولا تو انہوں نے اپنی حیرانی سے بھرا ردعمل ظاہرکیا۔ ان کا یہ ردعمل سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔

انتخابات میں شکست کے بعد اب کون ہوگا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر؟ اس پر کافی بحث چل رہی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پارٹی کس کا انتخاب کرتی ہے۔