Hardeep Singh Puri recalled the 1984 anti sikh riots: ہردیپ سنگھ پوری نے 1984 کے سکھ مخالف فسادات کو یاد کیا— کہا آج بھی وہ لمحے یاد آتے ہیں تو رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ آج بھی جب میں 1984 کے وہ دن یاد کرتا ہوں تو لرز اٹھتا ہوں، جب بے سہارا اور معصوم سکھ مردوں، عورتوں اور بچوں کا بے دردی سے قتلِ عام کیا گیا تھا۔
Jashn-e-Urdu: چار روزہ’’جشن اردو‘‘ کا شاندار آغاز، سندر نرسری میں 2 نومبر تک جاری رہے گا دہلی اردو اکادمی کا یہ جشن
اس جشن کے تحت روزانہ دوپہر بارہ بجے سے رات آٹھ بجے تک مختلف پروگرام پیش کیے جا رہے ہیں، جن میں عالمی شہرت یافتہ فنکاروں کو سننے اور طلبہ کے ادبی مقابلوں کو دیکھنے کا بھرپور موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس وراثتی میلے میں اردو زبان و ادب سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے پروگراموں کے علاوہ کتابوں، کیلی گرافی، پینٹنگز، دستکاری اور دیگر اشیاء کے اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔
Labourers appealing for help to return home: افریقی ملک تیونس میں پھنسے جھارکھنڈ کے 48 مزدور ، ویڈیو جاری کر کے وطن واپسی کی کری فریاد
افریقی ملک تیونس کی ایک کمپنی میں دیہاڑی مزدوری کرنے گئے جھارکھنڈ کے 48 مزدوروں کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔ کمپنی ان سے زبردستی کام کروا رہی ہے، لیکن گزشتہ تین مہینوں سے انہیں مزدوری کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔
Saurabh Bhardwaj slams Delhi government: ’’سرکاری اسپتال ہوئے بیمار…مفت دواؤں کے لیے بھٹک رہے تیماردار…‘‘، دہلی کے اسپتالوں کو لےکر سوربھ بھاردواج نے بی جے پی حکومت کو گھیرا
کلدیپ کمار نے بتایا کہ ایمرجنسی وارڈ میں بھی دواؤں کی شدید کمی ہے اور مریضوں کو جن اوشدھی کیندروں پر بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے جان بوجھ کر یہ دکانیں اسپتالوں کے باہر کھلوا رکھی ہیں تاکہ غریب مریضوں سے پیسے وصول کیے جا سکیں۔
Azam khan says Z security is not enough for me: جان کے خطرے پر اعظم خان نے کہا – میرا دشمن زیادہ سے زیادہ میری جان لے سکتا ہے، میرے لیے زیڈ سکیورٹی بھی ناکافی
اعظم خان نے کہا کہ ہمارے دشمن بھی نادان ہیں، ہم سے دشمنی کا کوئی مطلب ہی نہیں ہے۔ ہم نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا۔ میں آپ کے ذریعے کہہ رہا ہوں، اگر میری قلم سے کسی کو نقصان پہنچا ہو تو بتائیں۔
Appeasement violation model code of conduct: محمد اظہر الدین کی تلنگانہ کابینہ میں شمولیت پر بی جے پی کا کانگریس پر حملہ، ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا لگایا الزام
سابق کرکٹ کھلاڑی اور کانگریس لیڈر محمد اظہرالدین کو تلنگانہ کابینہ میں شامل کرنے پر بی جے پی نے کانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
Gold Silver Prices: شادی کے سیزن سے پہلے سستی ہوئی چاندی ، سونے کے دام بھی گرے، جانیے آج کے تازہ دام
شادی کے سیزن سے قبل سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز کے مقابلے میں سونا اور چاندی دونوں کے بھاؤ تقریباً ایک ہزار روپے تک کم ہو گئے ہیں۔
PM Modi to Visit Chhattisgarh : وزیراعظم مودی یکم نومبر کو چھتیس گڑھ کا کریں گے دورہ، رَجت مہوتسو میں کریں گے شرکت
وزیراعظم نریندر مودی یکم نومبر کو چھتیس گڑھ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ریاست کے قیام کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد ’رَجت مہوتسو‘ سمیت کئی اہم تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ ریاست میں سڑک، صنعت، صحت عامہ اور توانائی جیسے مختلف شعبوں میں 14 ہزار 260 کروڑ روپے سے زائد لاگت کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔
Mohammad Azharuddin Minister oath in the name of Allah: کرکٹر سے وزیر بنے اظہر الدین! تلنگانہ کابینہ میں ‘اللہ’ کے نام پر لیا حلف، اقلیتی فلاح و بہبود کا محکمہ ملنے کا امکان
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کانگریس لیڈر محمد اظہر الدین نے جمعہ کے روز تلنگانہ کابینہ میں وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں گورنر جِشنو دیو ورما نے اظہر الدین سے عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔
Union Home Minister Amit Shah : ’آج کے بھارت کے نقشے کو بنانے میں سردار پٹیل کا سب سے بڑا کردار رہا‘: وزیرِ داخلہ امت شاہ
آئرن مین سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ قومی دارالحکومت دہلی میں اس موقع پر ’رن فار یونیٹی ‘ کا اہتمام کیا گیا، جس میں مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ، وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا اور کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔





