Bharat Express

علاقائی

مینا نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے دو دیسی ساختہ پستول برآمد ہوئے ہیں لیکن ان میں سے صرف ایک ہی فائرنگ میں استعمال ہوا۔ زخمی ٹیچر کو تشویشناک حالت میں گوڈا صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

چھتیس گڑھ کے سکما میں سی آرپی ایف کے نئے پولیس کیمپ پر منگل کو نکسلیوں نے حملہ کردیا۔ اس میں تین جوان شہید ہوگئے اور 14 زخمی ہوئے ہیں۔ بسترآئی جی سندر راج پی نے حادثہ کی تصدیق کی ہے۔

سماجوادی پارٹی نے یوپی کی 16 لوک سبھا سیٹوں کا اعلان کردیا ہے۔ اس سے کانگریس اورآرایل ڈی پر دباؤ بننا بھی یقینی ہے۔

پیر سے لاپتہ جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ ہیمنت سورین کے بارے میں جانکاری مل گئی ہے۔ وہ دہلی میں غائب ہوئے تھے اور رانچی میں ملے ہیں۔ یہاں انہوں نے پارٹی اراکین اسمبلی کے ساتھ میٹنگ کی۔

چنڈی گڑھ میئرالیکشن سے متعلق عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان الائنس ہوا تھا۔ عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے کل 20 کونسلرتھے۔ اس کے باوجود انہیں اس الیکشن میں ہارکا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پاپولرفرنٹ آف انڈیا اورسوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے 15 اراکین کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔ کیرلا کے الّاپ پوجھا کی ایک عدالت نے اسے انوکھا معاملہ مانتے ہوئے ملزمین کو موت کی سزا سنائی۔

پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ شیئر کی۔ جس میں انہوں نے لکھا، “میں پوجی باپو کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

ایم آئی ایم کے ترجمان سید عاصم وقار نے ایک پروگرام میں کہا کہ اتراکھنڈ، اتر پردیش، گوا اور تمام ریاستوں میں مختلف قوانین ہیں۔ جو پورے ہندوستان میں نافذ نہیں ہو رہا وہ علاقائی قانون ہے۔ گمراہ نہ کریں

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آر جے ڈی سپریمو لالو سے 50 سے زیادہ سوالات پوچھے۔ انہوں نے زیادہ تر ہاں یا ناں میں جواب دیا۔

بہارمیں گزشتہ 5-4 دنوں سے چل رہے سیاسی بھونچال پرآخرکار لگام لگ گئی ہے۔ نتیش کمار نے اتوار کو وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دے کراین ڈی اے کے ساتھ الائنس کرلیا ہے۔