Bihar election second phase: دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کی تیاریاں مکمل، 595 پولنگ مراکز کا انتظام پوری طرح سے خواتین کے سپرد
بہار میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ منگل 11 نومبر کی صبح سات بجے شروع ہوگی اور شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔ اس مرحلے میں ووٹر 20 اضلاع کی 122 اسمبلی نشستوں پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
JIH National Ijtema for Ulama and Madarsa pass outs: جماعت اسلامی ہند کے زیر نگرانی علماء و فارغین مدارس کا پانچ روزہ کل ہند اجتماع
شعبہ علماء و مساجد ، جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام آج ’کل ہند پانچ روزہ اجتماع برائے علماء و فارغین مدارس‘ (جمعرات تا پیر) کا آغاز جماعت اسلامی ہند کے مرکز میں ہوا۔ اس اجتماع میں ملک کے طول و عرض سے بڑی تعداد میں آئے ہوئے مختلف مکاتب فکر کےعلماء کرام و فارغین …
Delhi Red Fort Blast: لال قلعہ کے قریب کار میں دھماکہ، وزیرداخلہ امت شاہ نے تمام پہلوؤں سے جامع تحقیقات کا دیا حکم
لوک نائک جے پرکاش نارائن اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا: ’’پندرہ افراد کو اسپتال لایا گیا، جن میں آٹھ افراد راستے میں دم توڑ چکے تھے۔ تین زخمیوں کی حالت نازک ہے۔‘‘ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ ’’سڑک پر انسانی جسم کے اعضاء بکھرے ہوئے تھے۔ کوئی سمجھ نہیں سکا کہ ایک لمحے میں کیا ہوا۔‘‘
Delhi red fort blast PM Modi spoke to Amit shah: دہلی دھماکے کے بعد وزیرِ اعظم نریندر مودی نے مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ سے بات کر کے واقعے کی مکمل معلومات حاصل کی
دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے نزدیک پیر کی شام زوردار دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں دس افراد ہلاک ہو گئے۔ دھماکے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔
Amit shah to inaugurate Coopkumbh 2025: امت شاہ ’سہکاری کمبھ 2025‘ کا کریں گے افتتاح، شہری کوآپریٹو بینکنگ میں ڈیجیٹل اختراع اور مالی شمولیت پر ہوگا زور
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون، امیت شاہ نئی دہلی میں ’سہکاری کمبھ 2025‘ کا افتتاح کریں گے۔ اس پروگرام میں قومی اور بین الاقوامی ماہرین شرکت کریں گے اور کوآپریٹو بینکنگ میں نئی پہل پر غور کریں گے۔
The protest against the Waqf Act has been postponed: رام لیلا میدان میں وقف ایکٹ کے خلاف مجوزہ احتجاج ملتوی، دہلی حکومت نے نہیں دی اجازت، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا سخت اعتراض
16 نومبر کو ہونے والے احتجاج کی تیاریاں مکمل ہوچکی تھیں۔ ہزاروں شرکا کی آمد متوقع تھی مگر دہلی میونسپل کارپوریشن نے پروگرام سے صرف آٹھ روز قبل اجازت منسوخ کردی۔
Ande Sri passes away PM Modi express grief: تلنگانہ کی روح کو آواز دینے والے آندے شری نہیں رہے، وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کی اظہارِ تعزیت
معروف کوی، مفکر اور تلنگانہ کی ثقافتی شناخت کی علامت مانے جانے والے آندے شری کے انتقال پر پورے ادبی حلقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ثقافتی اور فکری منظرنامے کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
Bilalurrahman has passed away: مسلم راشٹریہ منچ کا جانباز سپاہی بلال الرحمٰن رخصت — ’جدوجہد اور بے لوث خدمت کی روشنی بجھ گئی‘
مسلم راشٹریہ منچ کے سینئر عہدیدار، اتراکھنڈ مدرسہ بورڈ کے سابق چیئرمین اور فکری ونگ ہندوستان فرسٹ ہندستانی بیسٹ کے بانی تصوراتی لیڈر بلال الرحمٰن اب اس دنیا میں نہیں رہے۔
A powerful explosion near the Red Fort in Delhi: لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب کار میں زوردار دھماکہ، 10 افراد ہلاک متعدد زخمی، پولیس نے لال قلعہ کے آس پاس کے حصے کو گھیرے میں لیا
دھماکے سے ایک شخص کے ہلاک ہونے اور کچھ کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ انتہائی طاقتور تھا جس کے نتیجے میں پانچ سے چھ گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ آگ کی لپیٹ میں آکر مزید سات سے آٹھ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی اور اس کے اثر سے آس پاس کی اسٹریٹ لائٹس اور گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
North-East Delhi riots case: شمال مشرقی دہلی فسادات: راؤز ایونیو کورٹ نے دیا کپل مشرا کے کردار کی دوبارہ تفتیش کا حکم
راؤز ایونیو کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے حکم کو جزوی طور پر منسوخ کرتے ہوئے پولیس کو قانونی ضابطوں کے تحت ازسرنو سماعت کی ہدایت جاری کی ہے۔





