Bharat Express

علاقائی

ایس پی پہلے ہی بجنور سیٹ سے سابق ایم پی یشویر سنگھ کو اپنا امیدوار بنا چکی ہے۔ لیکن، اب ان کا ٹکٹ تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ شاہد منظور اس نشست سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔

AAP لیڈر گلاب سنگھ یادو دو بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ اس وقت وہ دہلی کے مٹیالا اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ گجرات اسمبلی انتخابات کے دوران AAP کے انچارج رہ چکے ہیں اور خود کو اروند کیجریوال کی ٹیم کا سپاہی کہتے ہیں۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو ہر روز نصف گھنٹے ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال اور سکریٹری وبھوکمار سے ملنے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری اور عدالت کے ذریعہ ای ڈی کی ریمانڈ پربھیجنے کے فیصلے کے بعد وزیر سوربھ بھاردواج نے مرکزی حکومت پر جم کرتنقید کی۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد ان کی اہلیہ کا پہلا بیان سامنے آیا ہے۔ سنیتا کیجریوال نے ٹوئٹ کرکے مرکزی حکومت اور وزیراعظم مودی پر حملہ کیا۔

یوپی مدرسہ بورڈ قانون کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بینچ نے غیرآئینی ٹھہرا دیا ہے۔ اس کا مدارس کے طلبا کے مستقبل پراثر پڑسکتا ہے۔

اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سے ہی سوال اٹھ رہے ہیں کہ اب دہلی کا وزیراعلیٰ کون ہوگا۔ حالانکہ وزرا کا کہنا ہے کہ کیجریوال دہلی سے ہی حکومت چلائیں گے، مگرکیا یہ ممکن ہے؟ وہیں اگر کیجریوال کو وزیراعظم عہدے سے استعفیٰ دینا پڑا تو ممکن ہے کہ آتشی اور گوپال رائے میں سے کوئی وزیراعلیٰ ہوسکتا ہے۔

قومی آواز کے چیف ایڈیٹر ظفر آغا کا دہلی میں انتقال ہو گیا۔ ان کی تدفین پریس انکلیو قبرستان میں ہوگی۔ آغا صاحب صحت سے متعلق مسائل سے دو چار تھے، لیکن وہ سچے صحافی تھے جو صحافتی اصولوں پر ہمیشہ قائم رہے۔

بدایوں میں دو معصوم بچوں کے قتل کے ملزمین میں سے ایک جاوید کو کورٹ نے عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ کلیدی ملزم ساجد کو پولیس نے انکاؤنٹر میں ہلاک کردیا تھا۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری دہلی شراب پالیسی معاملے میں ہوئی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ اور منیش سسودیا پہلے ہی اس معاملے میں جیل میں بند ہیں۔