CPR and Blood Pressure Monitoring Training : لدھیانہ میں ’مشن صحت کاوچ‘ کے تحت 50 ہزار طلبا کا سی پی آر اور بلڈ پریشر مانیٹرنگ کی ٹریننگ مکمل
پنجاب کے شہر لدھیانہ میں ’’مشن صحت کاوچ‘‘ کے تحت صحت سے متعلق ہنگامی دیکھ بھال کی ٹریننگ دینے کا بڑا ہدف پورا کر لیا گیا ہے۔ اس مشن کے تحت 50 ہزار سے زائد اسکولی بچوں کو سی پی آر (کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن) اور بلڈ پریشر مانیٹرنگ کی عملی ٹریننگ دی جا چکی ہے۔ یہ مہم ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، ڈی ایم سی اسپتال اور مختلف اسکولوں کی مشترکہ کاوش کا نتیجہ ہے۔
BJP Expels Three Leaders From The Party : بہار میں بی جے پی کی بڑی کارروائی، سابق مرکزی وزیر آر کے سنگھ سمیت تین رہنما پارٹی سے نکالے گئے
بہار اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شاندار جیت کے فوراً بعد پارٹی نے تنظیمی نظم و ضبط کے تحت بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سابق مرکزی وزیر آر کے سنگھ سمیت تین رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔ ان کے ساتھ کٹیہار کی میئر اوشا اگروال اور قانون ساز کونسل کے رکن (ایم ایل سی) اشوک اگروال پر بھی سخت کارروائی کی گئی ہے۔
CMD Upendrra rai In Kushinagar: بابو گیندا سنگھ جی کی برسی پر کشی نگر میں خراج عقیدت تقریب منعقد، سی ایم ڈی اپیندر رائے مہمان خصوصی
بابو گیندا سنگھ جی کو نہ صرف کشی نگر بلکہ پورے پوروانچل میں جدوجہد آزادی کا ایک صف اول کے آزادی کے مجاہد مانے جاتے ہیں۔ برسوں تک انہوں نے پارلیمنٹ اور ریاستی حکومت میں سماجی انصاف اور دیہی ترقی کے مسائل کی بھرپور حمایت کی۔
Chirag Paswan Meets Nitish Kumar : وزیراعلیٰ نتیش کمار سے ملے چراغ پاسوان، این ڈی اے کی تاریخی جیت پر دی مبارکباد
بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کی تاریخی جیت کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔ اسی سلسلے میں مرکزی وزیر اور لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے قومی صدر چراغ پاسوان نے ہفتہ کی صبح وزیراعلیٰ نتیش کمار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں این ڈی اے کی شاندار جیت پر مبارکباد پیش کی۔
President Murmu and PM Modi Extended Greetings On Jharkhand Foundation Day : جھارکھنڈ کے یومِ قیام پر صدر جمہوریہ مرمو اور وزیر اعظم مودی نے دی مبارکباد، ریاست کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا کیا اظہار
جھارکھنڈ ریاست کی تشکیل کو 25 سال مکمل ہو گئے ہیں اور اس موقع پر ’رَجت جینتی‘ کے طور پر ریاست بھر میں جشن منایا جا رہا ہے۔ اس اہم دن پر صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر سی پی رادھا کرشنن اور وزیر اعظم نریندر مودی نے جھارکھنڈ کے عوام کو مبارکباد پیش کی اور ریاست کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Drama Festival organized by Urdu Academy Delhi: اردو اکادمی، دہلی کے زیر اہتمام ڈراما فیسٹول منٹوکی کہانی ’’جیب کترا‘‘ کی متاثر کن پیشکش
اردواکادمی، دہلی کے زیرِاہتمام جاری ’’اردوڈراما فیسٹول‘‘ کے تیسرے دن منٹوکی یہی فنی و فکری خوبیاں ناظرین کے دل ودماغ پراثراندازرہیں۔ آج شام شری رام سینٹرمیں اداکارتھیٹرسوسائٹی کے زیرِاہتمام منٹوکے معروف افسانے’’جیب کترا‘‘ کواسٹیج پر پیش کیا گیا، جس کی ہدایت کاری معروف تھیٹرفنکارہمت سنگھ نیگی نے کی۔ ڈرامے کی پیشکش سے قبل ناظمِ محفل مالک اشتر نے منٹوکے فکروفن اورتھیٹرکے حوالے سے مختصرگفتگوکی، جس کے بعد کہانی کی پیشکش نے ناظرین کوگہرے تاثرات میں ڈبودیا۔
Prime Minister Modi Visit Gujarat : وزیر اعظم مودی آج گجرات کے دورے پر، بلیٹ ٹرین پروجیکٹ کا لیں گے جائزہ، قبائلی ترقی منصوبوں کا کریں گے افتتاح
وزیر اعظم نریندر مودی ہفتے کے روز گجرات کے دورے پر رہیں گے، جہاں وہ بلیٹ ٹرین پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے ساتھ متعدد ترقیاتی اور مذہبی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم سورت میں زیر تعمیر بلیٹ ٹرین اسٹیشن کا معائنہ کریں گے اور نرمدہ ضلع کے مشہور دیوموگرا مندر میں پوجا بھی کریں گے۔
Delhi AQI today: دہلی کی فضا مزید زہریلی، سردیوں کے ساتھ بڑھی آلودگی، دہلی میں اے کیو آئی486 کے پار
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی ہوا مسلسل سانس لینے والوں کے پھیپھڑوں کی صلاحیت کو کمزور کر دیتی ہے۔ بچوں، کمزور افراد، حاملہ خواتین اور دمہ کے مریضوں کو خاص طور پر محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
NDA Tsunami in Bihar, Victory of Good Governance – Muslim Rashtriya Manch : بہار میں این ڈی اے کی سونامی، خوش انتظامی کی جیت، ابہام کی شکست: مسلم راشٹریہ منچ
یہ نتیجہ صرف جیت نہیں، یہ بہار کی سیاسی شعور کا احیائے نو ہے۔ یہ انتخاب ثابت کرتا ہے کہ لوگ جھوٹے پروپیگنڈے، گھڑی ہوئی کہانیوں اور ابہام کی سیاست سے اوپر اٹھ چکے ہیں۔ یہ مینڈیٹ واضح کرتا ہے کہ عوام کی اولین ترجیحات ترقی، سلامتی اور استحکام ہیں۔
Asaduddin Owaisi On Development Of Seemanchal : مجلس سیمانچل کے عوام کے حقوق، انصاف اور ترقی کے لیے کام کرتی رہے گی: اسد الدین اویسی
بہار اسمبلی انتخابات میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے والی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے قومی صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی سیمانچل کے عوام کے حقوق، انصاف اور ترقی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔





