Bharat Express

علاقائی

اب سیاسی حلقوں میں بحث ہے کہ آر جے ڈی دوبارہ یہ سیٹ حنا شہاب کو دے سکتی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو یہ معاملہ اندرونی طور پر زیر بحث ہے۔

بی جے پی امیدوار نے دیر رات 'ایکس' پر بتایا کہ منگل کو انتخابی مہم کے دوران ان کی آنکھ میں معمولی چوٹ آئی، جس کے بعد انہوں نے موتی نگر علاقے میں ایک ڈاکٹر سے علاج کرایا۔

گوتم نولکھا کو ہدایات دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ انہیں گھر میں نظربندی کے دوران فراہم کی گئی سیکورٹی کا پورا خرچہ ادا کرنا ہوگا۔

رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ بدھ کو تہاڑ جیل میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے ملاقات نہیں کر سکیں گے۔ تہاڑ جیل انتظامیہ نے سیکورٹی وجوہات کا حوالہ دیا ہے۔

ہندو مہاسبھا کے اتر پردیش کے صدر رشی کمار نے بتایا کہ وارانسی سے ہمانگی ساکھی الیکشن لڑنا چاہتی ہیں اور وہ بابا وشوناتھ کی عقیدت مند بھی ہیں۔

بی جے پی کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت پرالیکشن افسران کا ایک فلائننگ اسکواڈ میٹنگ کرنے والی جگہ پرپہنچے تھے۔ فلائننگ اسکواڈ کے پہنچتے ہی بہت سے ملازمین اس جگہ سے بھاگ گئے۔

دہلی کی شاہجہانی جامع مسجد کے امام مولانا سیداحمد بخاری، فتح پوری مسجد کے امام مفتی مکرم احمد، مولانا خالد رشید فرنگی محلی، امارت شرعیہ بہار وجھارکھنڈ، مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند نے منگل (9 اپریل) کو کہا کہ شوال کا چاند نظرنہیں آیا ہے، اس لئے عیدالفطر 11 اپریل کو منائی جائے گی۔

کانگریس کے سینئر لیڈراور سابق مرکزی وزیر ویرپا موئلی چکّبلّا پور سے لوک سبھا کا الیکشن لڑنا چاہتے تھے، لیکن اچانک ریٹائر منٹ کے اعلان سے سیاسی گلیاروں میں قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہوگیا ہے۔

جھارکھنڈ کے برکا گاؤں کے کانگریس ایم ایل اے امبا پرساد ایک بار پھر منگل 9 اپریل کو ای ڈی کے رانچی دفتر میں حاضر ہوئے۔ دوپہر تقریباً 3 بجے امبا پرساد ای ڈی کے رانچی کے دفتر پہنچے، جس کے بعد ان سے پوچھ گچھ شروع کی گئی۔ اس سے پہلے پیر کو ای ڈی نے امبا پرساد اور ان کے بھائی انکت ساو سے بھی اس معاملے میں 8 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔

جھارکھنڈ میں قائد حزب اختلاف امر کمار بوری نے آج رانچی میں بی جے پی کے ریاستی دفتر میں ریاستی حکومت پر حملہ بولا۔ بوری آج ریاستی دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے پیچھے ریاستی حکومت کا مقصد بدعنوانی کو فروغ …