Bharat Express

علاقائی

پولیس نے 48 سالہ ٹھیکیدار رام روپ نشاد، اس کے 18 سالہ بیٹے راجو اور 19 ساک کے بھتیجے سنجے کو گرفتار کیا تھا۔ تینوں ہمیر پور ضلع کے رہنے والے ہیں۔ اس نے بتایا تھا کہ دونوں نابالغ لڑکیاں لاپتہ ہو گئی تھیں اور کئی گھنٹوں کے بعد ان کی لاشیں درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔

دہلی شراب پالیسی سے منی لانڈرنگ معاملے میں عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ اور سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کی عدالتی حراست کو کورٹ نے بڑھا دیا ہے۔

راشٹریہ سرکشا جاگرن منچ کے قومی جنرل سکریٹری (سنگٹھن) گولوک بہاری نے کہا کہ ہندوستانی روایات کی پیروی نہ صرف ہندوستان میں بلکہ افریقہ میں بھی اسی طرح کی جاتی ہے جو ثقافتی تعلق کو اجاگر کرتی ہے۔

ابھیجیت گنگوپادھیائے جمعرات کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے دو روز قبل کولکتہ ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

عدالت نے تینوں قصورواروں پر 50-50 ہزار کا جرمانہ بھی لگایا ہے۔ عدالت نے معاملے پراپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ قصورواروں کی عمراور مجرمانہ ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے انہیں موت کی سزا نہیں دی جا رہی ہے۔

جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد آج پہلی باروزیراعظم نریندر مودی  کشمیر کے سری نگر  پہنچے ہیں جہاں ایک بڑی ریلی کی ہے۔بخشی اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی 6400 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کی ہے۔

ایل جی منوج سنہا نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ گزشتہ چار پانچ برسوں میں جموں کشمیر میں ترقیاتی نیٹ ورک کا جال بچھایا گیا ہے جس کی وجہ سے ترقی کی نئی باد بہار آئی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیر کے نوجوانوں کی ترقی  کیلئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں ۔

دراصل بدرالدین اجمل اور آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما کے درمیان اکثر لفظوں کی جنگ ہوتی رہتی ہے۔ اس سے قبل میاں بھائی کو آسام سے ہٹانے کے معاملے پر دونوں کے درمیان شدید زبانی جنگ ہوئی تھی۔ تب بدرالدین اجمل نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے گوہاٹی میں زمین دیکھنے کو کہا ہے۔

سابق ڈپٹی سی ایم مظفر حسین بیگ کے بارے میں امکان ہے کہ بی جے پی انہیں بارہمولہ سے امیدوار قرار دے سکتی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ حسین بیگ 2019 تک پی ڈی پی کا حصہ تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو پارٹی سے الگ کر لیا تھا۔

ملک کی شمال مشرقی ریاست میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بدرالدین اجمل نے کہاکہ اگر میا ں نہیں ہوں گے تو لوگوں کو تین دن تک کھانا نہیں ملے گا، ریاست میں شاید ہی کوئی تعمیراتی سرگرمی ہو گی۔ لوگ بارپیٹا سے سبزیاں اور آلو لاتے ہیں۔ یہ لوگ دن رات محنت کرتے ہیں۔