Signature Global receives notice: گروگرام میں تعمیراتی مقام پر حادثہ، سات مزدور ہلاک، ریئل اسٹیٹ کمپنی سگنیچر گلوبل کو پولیس کا نوٹس
گروگرام پولیس کے مطابق کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اگر تفتیش میں کسی کی غفلت ثابت ہوئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے واضح کیا کہ اس معاملے کی قانونی کارروائی ہریانہ میں ہی کی جائے گی کیونکہ حادثہ ریاست کے دائرۂ اختیار میں پیش آیا۔
Jodhpur Merchant Death Case: ‘میں بہت پریشان ہوں، جسم چھوڑنا پڑے گا…’ جودھپور کے تاجر کی موت کا ‘لائیو’ راز، ویڈیو نے کر دی پولیس کی حقیقت بے نقاب
جودھپور کے چاندی کے تاجر دنیش ٹانک کی لاش ناتھدوارہ میں ملی ہے۔ موت سے پہلے انہوں نے ایک ویڈیو جاری کر کے ساگر مراٹھا، راکیش سونی اور پولیس چوکی میں ہوئی مبینہ ہراسانی اور اذیت رسانی کا الزام لگایا ہے۔
جامعہ اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سکریٹری حارث الحق کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، عالمی برادری سے امن کے لیے مشترکہ کوششوں کی اپیل
جامعہ اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سکریٹری حارث الحق نے امریکہ-اسرائیل اورایران کے درمیان ہوئی جنگ میں سپریم رہنما آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پرتعزیت کا اظہارکیا اورایرانی عوام کو صبروعظم کی تلقین کی۔
CISF Foundation Day: ’سی آئی ایس ایف اہلکاروں کی لگن حقیقی حب الوطنی کی مثال…‘، سی آئی ایس ایف کے یومِ تاسیس پر وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی مبارکباد
سی آئی ایس ایف کے یومِ تاسیس کے موقع پر مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے جوانوں کی لگن، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کی تعریف کی۔ وزیراعظم نریندر مودی سمیت کئی لیڈروں نے بھی سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے ملک کی سلامتی میں ان کے اہم کردار کو یاد کیا۔
PM Modi Visit Kerala Tamil Nadu: وزیراعظم مودی کا کیرالہ اور تمل ناڈو دورہ: 16 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کے منصوبوں کی سوغات، بدل جائے گی جنوبی بھارت کی تصویر
وزیر اعظم نریندر مودی 11 مارچ کو کیرالہ اور تمل ناڈو میں 16,450 کروڑ روپے کی ترقیاتی منصوبوں کا تحفہ دیں گے۔ ان منصوبوں میں ریفائنری، ہائی وے اور ریلوے کے بڑے پروجیکٹس شامل ہیں۔
Amit Shah Pay Tribute to Savitribai Phule: ’معاشرے میں تبدیلی اور مساوات کی تحریک کی علمبردار…‘، ساوتری بائی پھولے کی برسی پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا خراجِ عقیدت
بھارت کی پہلی خاتون معلمہ اور عظیم سماجی مصلح ساوتری بائی پھولے کو ان کی برسی کے موقع پر مختلف لیڈروں نے خراجِ عقیدت پیش کیا۔ امت شاہ، یوگی آدتیہ ناتھ سمیت کئی وزرائے اعلیٰ نے انہیں خواتین کو بااختیار بنانے اور سماجی مساوات کی عظیم تحریک کا سرچشمہ قرار دیا۔
Rajya Sabha Elections 2026: تیجسوی یادو کے پلان پر پھرجائے گا پانی! آرجے ڈی کو جھٹکا دینے والی خبر، اویسی کی پارٹی AIMIM دے سکتی ہے جھٹکا
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ریاستی صدراخترالایمان کا کہنا ہے کہ دہلی سے آنے کے بعد تیجسوی یادو نے بات نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس سلسلے میں بات کریں گے۔ اس طرح سے تیجسوی یادو کو جھٹکا لگ سکتا ہے۔
LPG Booking Rule Change: مشرق وسطیٰ کے اثرات: 21 نہیں، اب اتنے دنوں میں بک ہوگا ایل پی جی، حکومت نے بُکنگ کا قاعدہ کر دیا تبدیل
ایران۔اسرائیل جنگ کے درمیان ایل پی جی بحران کی افواہوں اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان حکومت نے بُکنگ کے قوانین میں تبدیلی کر دی ہے۔ اب سلنڈر صرف 25 دن کے بعد ہی بُک کیا جا سکے گا۔
لوک سبھا میں اسپیکرکے خلاف تحریک عدم اعتماد پربحث، گوروگوگوئی نے جنرل ایم نرونے کی کتاب کا موضوع اٹھایا، مچ گیا ہنگامہ
لوک سبھا میں منگل کے روز اسپیکراوم برلا کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز کے دوران اپوزیشن نے جم کرہنگامہ کیا۔ اس دوران کانگریس رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے اسپیکر پر کئی الزام لگائے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر اوم برلا غیرجانبدار نہیں ہیں۔ اسی وجہ سے اپوزیشن کو اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز لانی پڑی ہے۔
No-Confidence Motion Against Speaker Om Birla: لوک سبھا میں اوم برلا کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش، بحث کے لیے 10 گھنٹے مقرر
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک پر منگل کو پارلیمنٹ میں باضابطہ بحث شروع ہو گئی۔ اس معاملے پر ایوان میں کافی ہنگامہ آرائی کے بعد اب بحث کے لیے کل 10 گھنٹوں کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔





