Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لوک سبھا میں بائیں بازو کی انتہاپسندی کے خاتمے سے متعلق جاری بحث کے دوران کہا کہ ملک میں 1970 سے 2004 کے درمیان نکسل واد نے تیزی سے جڑیں پکڑیں اور اس عرصے میں تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اوڈیشہ کی راجدھانی بھونیشورمیں کسان لیڈرراکیش ٹکیٹ کوپولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ وہ کسانوں کے آندولن کوحمایت دینے کے لئے بھونیشورپہنچے تھے۔ کسان لیڈر کی گرفتاری کے بعد کسانوں کی ناراضگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

امت شاہ نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں کئی نکسلی فرنٹ تنظیموں نے حصہ لیا تھا، جس کا ریکارڈ ان کے پاس موجود ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2010 میں اڈیشہ میں راہل گاندھی نے لاڈو شیکوکا کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا تھا، جہاں مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریر کی گئی اور راہل گاندھی کو مالا پہنائی گئی۔

امت شاہ نے لوک سبھا میں کہا کہ نکسل واد اب خاتمے کے دہانے پر ہے۔ انہوں نے 20 اگست 2019، 24 اگست 2024 اور 31 مارچ 2026 کی اہم تاریخوں کے ذریعے پوری حکمتِ عملی کی وضاحت کی۔

مایاوتی نے منگل کے روز لکھنو واقع پارٹی کے دفترمیں ریاستی اورضلعی سطح کے عہدیداران کی اہم میٹنگ بلائی ہے، جس میں آئندہ حکمت عملی پربھی تبادلہ خیال ہونے کا امکان ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے لوک سبھا میں کہا کہ بائیں بازو کی شدت پسندی (نکسل واد) غربت یا ترقی کی کمی کی وجہ سے نہیں پھیلی بلکہ یہ ایک نظریاتی تحریک تھی۔ انہوں نے بتایا کہ آدیواسی پہلے برسا منڈا، تلکا مانجھی اور رانی درگاوتی کو اپنا آئیڈیل مانتے تھے، لیکن 1970 کی دہائی میں ماؤ نظریے نے اس صورتحال کو بدل دیا۔

بنگال الیکشن سے متعلق اکھلیش یادو نے بی جے پی پربڑا حملہ بولا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بی جے پی بنگال بری طرح سے ہار رہی ہے۔ وہاں دیدی ہیں، دیدی رہیں گی۔ یہ تبادلے نہیں، انتخابی ہیرا پھیری ہے۔ بنگال میں بی جے پی کا منہ میٹھا نہیں ہوگا۔

عالمی غیر یقینی صورتحال کے باعث پیر کے روز سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ اس کے نتیجے میں 24 کیریٹ سونے کی قیمت 1.46 لاکھ روپے فی 10 گرام سے تجاوز کر گئی جبکہ چاندی کی قیمت 2.30 لاکھ روپے فی کلو سے اوپر پہنچ گئی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو لوک سبھا میں نکسل واد پر جاری بحث کے دوران سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نریندر مودی کی حکومت ہے اور جو بھی ہتھیار اٹھائے گا، اس کا حساب ضرور ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی مؤثر حکمت عملی کے باعث نکسل واد سے متاثرہ علاقوں میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ترقی کا عمل تیز ہوا ہے۔

جنتا دل یونائیٹڈ کے ترجمان نیرج کمار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار نے ہمیشہ عہدوں سے زیادہ عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سیاستدان اپنی کرسی چھوڑنے کا خطرہ مول نہیں لیتا، لیکن نتیش کمار نے ماضی میں بھی ایسا کر کے مثال قائم کی۔