آشا شرما نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘من کی بات’ پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کلاری کا ذکر کیا، جو پہلے ہی جی آئی ٹیگ حاصل کر چکی ہے۔ ان کے مطابق اس سے کئی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار ملا ہے۔ کلاری ڈوگرا برادری کی پسندیدہ ڈش ہے اور یہ دودھ سے تیار کی جاتی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے کلاری کو بڑی پہچان ملی ہے۔
اُدھم پور کے رہائشی گگن شرما نے اپنی خوشی کا اظہار ایسے کیا
اُدھم پور کے رہائشی گگن شرما نے کہا کہ وزیر اعظم نے ‘من کی بات’ میں کلاری کا ذکر کیا، جو ہماری مقامی روایتی ڈش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ انتخابی مہم کے دوران بھی جب مودی یہاں آئے تھے تو انہوں نے کلاری کا ذکر کیا تھا اور کہا تھا کہ اگلی بار اُدھم پور آ کر وہ کلاری ضرور کھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی آئی ٹیگ ملنے کے بعد کلاری کے کاروبار میں اضافہ ہوا ہے اور اُدھم پور کی پہچان بھی بڑھی ہے۔
نیتو شرما نے کہا کلاری کا ذکر ہمارے لیے فخر کی بات
وہیں اُدھم پور کی رہائشی نیتو شرما نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کلاری کا ذکر ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔ اس سے کلاری پورے ملک میں مشہور ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کاروبار سے بے روزگار افراد بھی جڑ رہے ہیں، جس سے انہیں روزگار کے مواقع مل رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
