UP Board Exam 2026: طلباء کے لیے بڑی خوشخبری: یوپی بورڈ نے کاپیوں کے جانچنے کا بدل دیا نظام، جانئے کیسے ملے گا فائدہ؟
اتر پردیش مدھیامک شکشا پریشد (یوپی ایم ایس پی) کی جانب سے سال 2026 کے بورڈ امتحانات میں شامل ہونے والے لاکھوں طلباء کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ بورڈ نے امتحانی کاپیوں کی جانچ کے طریقہ کار میں دو اہم اور انقلابی تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن سے طلبہ کو نمایاں فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔
Cheetah Jwala Birth Five Cubs: کونو نیشنل پارک سے خوشخبری — جوالا تیسری بار بنی ماں، 5 بچے پیدا، جانیے کتنی ہو ئی ملک میں چیتوں کی تعداد
کونو نیشنل پارک میں مادہ چیتاجوالا نے 5 بچوں کو جنم دیا ہے۔ اس کے بعد بھارت میں چیتوں کی کل تعداد بڑھ کر 53 ہو گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ موہن یادو اور مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے اس خوشخبری پر مبارکباد پیش کی۔
Parliament Budget Session 2026: پارلیمنٹ بجٹ سیشن کا آغاز ہنگامہ آرائی سے، مغربی ایشیاکی جنگ اور اپوزیشن کا ہنگامہ، مخالفت پر بھڑکے کرن ریجیجو، جے پی نڈا نے لگایا بڑا الزام
پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز پیر 9 مارچ کو شدید ہنگامہ آرائی کے درمیان ہوا جب اپوزیشن جماعتوں نے مغربی ایشیا میں جاری تنازعہ اور جنگی صورتحال کو لے کر حکومت کے خلاف سخت احتجاج کیا۔ اجلاس کے پہلے ہی دن حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ دیکھنے میں آیا جس کے باعث دونوں ایوانوں کی کارروائی متاثر ہوئی۔
Income Tax Raid Restaurant Chains: ستر ہزار کروڑ روپے کی مبینہ ٹیکس چوری: ملک بھر میں ریسٹورنٹ چینز پر محکمۂ انکم ٹیکس کے چھاپے، جانئے کس طرح دھوکہ دہی کا ہوا پردہ فاش؟
ملک بھر میں ٹیکس چوری کے ایک مبینہ بڑے معاملے کے انکشاف کے بعد محکمۂ انکم ٹیکس نے متعدد ریسٹورنٹ چینز کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں تقریباً 70 ہزار کروڑ روپے کی ٹیکس چوری کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے جس کے بعد مختلف شہروں میں بیک وقت چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اس کارروائی کے بعد ریسٹورنٹ صنعت میں ہلچل مچ گئی ہے اور کئی کاروباری حلقے تشویش میں مبتلا ہیں۔
Middle East Crisis: مغربی ایشیا بحران: راجیہ سبھا میں ایس جے شنکر کا نے کہا— ’بھارتیوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح‘
راجیہ سبھا میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے مغربی ایشیا میں بڑھتے ہوئے بحران پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی شہریوں کی حفاظت بھارت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک تقریباً 67,000 بھارتی شہری محفوظ طریقے سے وطن واپس آ چکے ہیں اور حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ تمام بھارتی شہری بلاخطر واپس لائے جائیں۔
Acharya Manish HIMS Founder at Bharat Express Conclave: ٹرین کی پٹری پر کیوں لیٹ گئے تھے آچاریا منیش؟ بھارت ایکسپریس پر طبی مافیا کی کھل کر نشاندہی کی گئی
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کی تیسری سالگرہ کے موقع پر منعقد میگا کانکلیو میں ایچ آئی ایم ایس کے بانی آچاریا منیش نے آیوروید، طبی مافیا اور خودکشی کے کوششوں سے متعلق حیران کن انکشافات کیے۔ مکمل اندرونی کہانی پڑھیں۔
Mukhtar Abbas Naqvi Pays Tribute To Ayatollah Khamenei: مختار عباس نقوی نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت پر کہا- ان کی شہادت کو سلام، جنگ کے بجائے امن کو واحد حل قرار دیا
بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر مختار عباس نقوی نے نئی دہلی میں واقع ایرانی سفارت خانے کا دورہ کر کے مرحوم لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا اور ایرانی سفیر سے ملاقات کر کے تعزیت کا اظہار کیا۔
HM Amit Shah: لوک سبھا اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک، پارلیمنٹ میں امت شاہ دیں گے حکومت کی جانب سے جواب
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک پر منگل کو پارلیمنٹ میں اہم بحث ہونے والی ہے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق اس معاملے پر ایوان میں تفصیلی گفتگو کی جائے گی اور بحث کے اختتام پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ حکومت کی طرف سے باضابطہ جواب پیش کریں گے۔
PM Modi Addresses Post-Budget Webinar: پوسٹ بجٹ ویبینار میں وزیر اعظم مودی نے کہا- صحت کا شعبہ ہوا مضبوط، کیئرگیورز کی بڑھے گی مانگ
وزیراعظم نے ’کیئر اکانومی‘ کی بڑھتی ہوئی اہمیت کی جانب توجہ دلائی اور کہا کہ جیسے جیسے سینئر سٹیزنز کی آبادی بڑھے گی، کیئرگیورز کی مانگ بھی بڑھتی جائے گی۔ انہوں نے کہا، ”میں درخواست کرتا ہوں کہ نئے تربیتی ماڈلز تیار کیے جائیں تاکہ صحت کے شعبے میں مستقبل کی ضروریات پوری کی جا سکیں“۔
Bharat Express 3rd Anniversary: بھارت ایکسپریس کی تیسری سالگرہ پر سی ایم ڈی اپیندر رائے نے شیئر کی چینل کی کامیابیاں
بھارت ایکسپریس کی تیسری سالگرہ کے موقع پر منعقدہ میگا کانکلیو میں چینل کے سی ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اپیندر رائے نے چینل کی کامیابیوں اور اصولوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اپیندر رائے نے کہا کہ بھارت ایکسپریس کا بنیادی نعرہ ’نیشن فرسٹ اور پیپل فرسٹ‘ ہے اور گزشتہ تین سالوں میں چینل نے ٹی وی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔





