Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

دہلی ہائی کورٹ نے سی جے پی لیڈر سوربھ داس اور آشوتوش رانکا کو اپنی عرضی واپس لینے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی تبدیلی کا ذریعہ انتخابات ہونا چاہیے، نہ کہ افراتفری پھیلانا۔

فادر بینیڈکٹ بارلا بدھ کی صبح تقریباً 8 بج کر 30 منٹ پر اسکول کے احاطے میں فرش پر خون سے لت پت حالت میں پڑے ہوئے پائے گئے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، وہ رات کے وقت اسکول کے دفتر میں موجود تھے۔ حالانکہ، ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ ان پر حملہ رات میں کیا گیا یا واردات کو صبح انجام دیا گیا۔

اٹل آواسیا یوجنا کے تحت مزدوروں اور یتیم بچوں کی بیٹیوں کو چھٹی سے بارہویں جماعت تک مفت تعلیم، رہائش اور کھانے کی سہولت؛ سی بی ایس ای کے نصاب کے مطابق ہوتی ہے پڑھائی

دہلی کا اے کیو آئی 284، نوئیڈا کا 315 اور غازی آباد کا 388 ریکارڈ؛ دسہرے کی آتش بازی کے بعد فضائی آلودگی میں اضافہ

محکمہ موسمیات نے تمل ناڈو، کیرالہ اور مہاراشٹر سمیت 13 ریاستوں میں تیز بارش اور آندھی طوفان کی وارننگ جاری کی، کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کا امکان

نکھل منی تیواری قومی نائب صدر اور ہرش وردھن سنگھ قومی جنرل سکریٹری مقرر کئے گئے ہیں۔ کئی ریاستوں کے نوجوان لیڈران کو تنظیم میں اہم ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ اتر پردیش کے ونیت وتس تیاگی کو قومی خزانچی مقررکیا گیا ہے، جبکہ راجستھان کے دیوورت سنگھ راجوت کو قومی شریک خزانچی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ یوا مورچہ کے میڈیا شعبے میں بھی نئی تقرریاں کی گئی ہیں۔ بہار کے ہمانشو یادو کو میڈیا انچارج مقرر کیا گیا ہے

رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے وجے دشمی کے موقع پر آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے بیان پر بھی ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ موہن بھاگوت جو بات کہہ رہے ہیں، وہی بات ہم بھی کہہ رہے ہیں۔ راوت کے مطابق، منموہن سنگھ کی قیادت والی حکومت کو ہٹا کر بی جے پی کی حکومت اقتدار میں آئی تھی، لیکن اب لوگ اس حکومت سے پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منموہن سنگھ کی حکومت کو ہٹانا ایک غلطی تھی اور موہن بھاگوت بھی یہی بات کہہ رہے ہیں۔

مظفرنگر کے بیگ راج پورمیڈیکل کالج ہاسٹل میں ایم بی بی ایس فائنل ایئرکی طالبہ شگن سینی نے مشتبہ حالت میں خود کشی کرلی۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئی۔ پولیس نے لاش کو پھندے سے نیچے اتارا اور پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے ’رجیم چینج‘ سے متعلق بیان پر این سی پی (ایس پی) لیڈر انیش گوانڈے نے کہا کہ انہیں ہندوستان کی جمہوریت پر بھروسہ ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے کئی معاملات پر آل پارٹیز میٹنگ بلانے کا مطالبہ نظر انداز کیا گیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پنجاب میں منشیات کے بڑھتے کاروبار کو لے کر عام آدمی پارٹی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ نشے کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو قتل کیا جا رہا ہے یا انہیں خودکشی کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ شاہ نے سوال کیا کہ جب بندرگاہوں پر بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی جا رہی ہیں تو پھر یہ پنجاب کے نوجوانوں تک کیسے پہنچ رہی ہیں؟