Bharat Express

علاقائی

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ والدین کے اصرار پر موسیقی سیکھنا شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بچپن میں ہارمونیم اور طبلہ بجانا سیکھا تھا۔ میں طبلہ بہت اچھا بجاتا تھا۔

آرمسٹرانگ کی میت کو فی الحال عوامی تعزیت کے لیے چنئی کے کارپوریشن اسکول گراؤنڈ میں رکھا گیا ہے۔ بی ایس پی لیڈر مایاوتی اور قومی کنوینر آکاش آنند نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قتل کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

محکمہ موسمیات نے شمالی بہار کے مدھوبنی، سپول، کٹیہار، کشن گنج اور ارریہ اضلاع میں بھاری بارش کی توقع کی ہے۔ اس سے سیلاب کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیوسینا-یو بی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ہمارا خاندان ٹوٹ گیا، پوار کا خاندان ٹوٹ گیا، اب وہ عوام کے خاندان کو توڑنے جا رہے ہیں۔ ریاست کی صنعتوں کو گجرات منتقل کر دیا گیا ہے۔

پہاڑ کا کچھ حصہ ٹریک پر گر گے ،جس کی وجہ سے ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی نہ صرف شاہ پور بلکہ بدلاپور میں بھی بارش ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سینٹرل ریلوے کی ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے الیکشن میں ایم آصف حبیب پینل بھی میدان میں اترگیا ہے۔ اس پینل میں مختلف شعبہ ہائے جات میں کام کرنے والے ممبران کو شامل کیا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس پینل میں ایک غیرمسلم امیدوارکو بھی شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا- “ہم حیران ہیں کہ گروگرام میونسپل کارپوریشن نے سیکٹر 103 کے آبادی والے علاقے میں کچرا ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا ماحول اور لوگوں کی صحت پرخراب اثر پڑے گا۔ میں حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس حکم کو واپس لیں۔

جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی متاثرین سے ملاقات میں مہلوکین کے ورثاء کو دس ہزاراورزخمیوں کو پانچ ہزار روپئے کی مالی مدد دی گئی۔ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ فرقہ پرست دلوں میں دوری پیدا کرتے ہیں جبکہ جمعیۃ علماء ہنددلوں کو جوڑنے کا کام کرتی ہے۔

دھماکے بیرک نمبر چھ اور سات کے باہر دیسی ساختہ بم سے ہوئے۔ اس واقعہ کے بعد جیل کے احاطے میں کہرام مچ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ بشمول جیل حکام اور امراوتی پولیس کمشنر اور ڈی سی پی موقع پر پہنچ گئے۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ ایک پرانی عمارت تھی، جو خستہ حال ہو کر اچانک منہدم ہو گئی۔ اس چھ منزلہ عمارت میں 35 کمرے تھے جن میں پانچ سے سات خاندان اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر رہ رہے تھے۔