Bharat Express

علاقائی

دہلی شراب پالیسی سے متعلق مبینہ گھوٹالے میں تہاڑ جیل میں بند دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو راؤز ایونیو کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن 23 جولائی کو پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کریں گی۔ دراصل، 18ویں لوک سبھا کا پہلا اجلاس ختم ہو گیا ہے۔

چراغ پاسوان نے آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو کے 'اگست میں حکومت کے گرنے ' سے متعلق بیان پر سخت تنقید کی اور کہا کہ وہ یہ کہتے رہیں گے، انہیں کارکنوں کو مصروف رکھنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پانچ سال میں تیاری نہیں کرسکے، اب کرنے جارہے ہیں۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال نے ہفتہ کے روز ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے دعویٰ کیا کہ آندھرا پردیش کے ایک رکن پارلیمنٹ نے بیٹے کو بچانے کے لئے اپنا بیان بدل لیا۔

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ہاتھرس حادثہ پر بڑا بیان دیا ہے۔ یوگی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ اترپردیش انتظامیہ سینکڑوں لوگوں کی اموات سے اپنی ذمہ داری کا پلہ جھاڑنا چاہتی ہے۔ اس حادثہ سے کسی نے کوئی سبق نہیں لیا تو ایسے حادثات مستقبل میں بھی دوہرائی جاتی رہیں گی۔

لکھنؤ کے چودھری چرن سنگھ ہوائی اڈے نے صفائی کے لیے روبوٹ ٹیکنالوجی کو اپنایا ہے۔

آئی ایم ڈی کی پیشن گوئی کے مطابق، آج نینی تال، پتھورا گڑھ، باگیشور، ادھم سنگھ نگر اضلاع میں الگ تھلگ مقامات پر انتہائی تیز بارش کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی چمولی اور پوڑی اضلاع کے کچھ حصوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

سورج پال نے کہا ہے کہ 2 جولائی کے واقعے کے بعد میں بہت افسردہ ہوں۔ ایشور ہمیں یہ دکھ برداشت کرنے کی طاقت عطا فرمائے۔ عوام کو حکومت اور انتظامیہ پر اعتماد برقرار رکھنا چاہیے۔ مجھے یقین ہے کہ انتشار پھیلانے والے کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔ ب

مدھیہ پردیش حکومت کا ماننا ہے کہ غیر قانونی طور پر چلائے جانے والے مدارس میں نہ صرف جنون کی تعلیم دی جاتی ہے بلکہ ایسی سرگرمیاں بھی انجام دی جاتی ہیں جو ملک اور معاشرے کے لیے خطرناک ہیں۔

اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ (05 جولائی) کو اگنیور اسکیم کے سلسلے میں ایک بار پھر مرکز کی مودی حکومت کو نشانہ بنایا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ اجے کمار کے خاندان کو آج تک حکومت کی طرف سے کوئی امداد نہیں ملی ہے۔ ان کے تبصرے اس وقت سامنے آئے ہیں …