Bharat Express

علاقائی

سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ کل ہمیں معلوم ہوا کہ جھارگرام ضلع کے گوپی بلو پور کے بھولن پور گاؤں میں ایک کھلے میدان میں دوسری جنگ عظیم کا ایک بم ملا ہے۔

جیٹھ ملانی نے دعویٰ کیا کہ امریکی تاجر مارک کنگڈن نے اڈانی گروپ پر رپورٹ تیار کرنے کے لیے ہندنبرگ کی خدمات حاصل کی تھیں۔

بہارکے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دہلی میں مودی حکومت بہت کمزورہے۔ اگست تک یہ حکومت گرسکتی ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے پارٹی کارکنان الیکشن کے لئے تیاررہیں۔

این ٹی اے نے کہا کہ پیپر لیک ہونے کی اطلاع ملتے ہی تمام ضروری اقدامات کیے گئے۔ این ٹی اے نے کہا ہے کہ کئی ریاستوں میں نیٹ پیپر لیک ہونے کی شکایات ملی ہیں، اس لیے سی بی آئی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

رکن پارلیمنٹ  پارلیمنٹ چراغ پاسوان اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے مزید کہا کہ "میرے والد کے این ڈی اے میں شامل ہونے کے بعد، پی ایم مودی نے ان کے ساتھ بہت عزت اوراحترام کا معاملہ کیا تھا ۔

سنجے سنگھ پہلی بار 2018 میں راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے اور اس سال دوبارہ منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے 2012 میں عام آدمی پارٹی کی تشکیل کے فوراً بعد شمولیت اختیار کی اور جلد ہی پارٹی میں اعلیٰ عہدے پر پہنچ گئے۔

تیجسوی نے کہا کہ آر جے ڈی جو بھی کہتی ہے، کرتی ہے۔ آر جے ڈی نے کبھی اپنا نظریہ نہیں بدلا۔ تمام پارٹیوں نے بی جے پی کے ساتھ سمجھوتہ کیا، آر جے ڈی واحد پارٹی ہے جس نے بی جے پی کے ساتھا کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ آر جے ڈی اب ’مائی‘ کے ساتھ ’باپ‘ کی بھی پارٹی ہے۔

17 اکتوبر 2023 کو سپریم کورٹ کی آئینی بنچ نے ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

الزام ہے کہ عام آدمی پارٹی کو دہلی شراب پالیسی معاملے میں تبدیلی کے لئے رشوت کے طورپر100 کروڑروپئے دیئے گئے تھے۔ اس معاملے کی جانچ کے کویتا کی انٹری یکم دسمبر2022 کوہوئی۔

کیس کی سماعت کے دوران کیجریوال کے وکیل نے کہا کہ اروند کیجریوال دہشت گرد نہیں ہیں، انہیں ضمانت کیوں نہیں دی جا رہی؟ اس دوران عدالت نے کہا کہ آپ کو نچلی عدالت سے بھی ضمانت مل سکتی ہے۔ تو ایسی حالت میں ہائی کورٹ کیوں آئے ہیں؟