Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

اس سے پہلے ای ڈی نے سی ایم کے پریس ایڈوائزر ابھیشیک پرساد عرف پنٹو کو سمن جاری کیا تھا اور ان سے 16 جنوری کو پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی کے دفتر میں حاضر ہونے کو کہا تھا۔

وزیراعظم مودی نے ایکس (ٹوئٹر) پرلکھا کہ میں نے مسلم طبقے کی نمائندوں سے ملاقات کی۔ میں نے اس دوران چادر پیش کی، جسے خواجہ معین الدین چشتی کے عرس کے دوران اجمیر شریف درگاہ پرچڑھایا جائے گا۔

استعفیٰ سے متعلق وائر خط  پرجب ان سے بات کی گئی تو انہوں نے  بتایا کہ وہ فی الحالطویل  چھٹی پر ہیں۔ لیکن ان کا تبادلہ نہیں کیا گیا۔کے کے پاٹھک محکمہ تعلیم میں مسلسل کئی بڑی تبدیلیاں کر رہے تھے۔ اس حوالے سے کئی تنازعات بھی سامنے آئے۔ اس دوران وہ 9 جنوری سے چھٹی پر چلے گئے ہیں۔

خبر ہے کہ محبوبہ مفتی اننت ناگ جارہی تھیں اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثے میں  محبوبہ مفتی کی کار چلانے والے ڈرائیور کے زخمی ہونے کی خبر مل رہی ہے ۔ یہ حادثہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سونہ مرگ میں پیش آیا ہے۔

مرکز میں مودی حکومت کے دوسرے دور میں عبوری بجٹ کس تاریخ کو پیش کیا جائے گا اس کا اعلان ہوگیا ہے۔ عبوری بجٹ اور اقتصادی سروے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران پیش کیا جائے گا۔

درحقیقت گوڈا کے بی جے پی ایم پی نشی کانت دوبے کی رجسٹری کو اس وقت کے ڈی سی منجوناتھ بھجنتری نے منسوخ کر دیا تھا۔ ڈی سی کے اس اقدام کا بھی کافی چرچہ ہوا۔ ڈی سی کے ذریعہ رجسٹریشن کے بعد ایم پی نشی کانت دوبے کی بیوی نے جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اقلیتی کردار سے متعلق سپریم کورٹ میں سماعت کر رہی آئینی بینچ کے سامنے مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اے ایم یو ایک 'قومی نوعیت' کا ادارہ ہے، اس کو اقلیتی ادارہ نہیں مانا جاسکتا ہے۔

گردے کی پریشانی سے جدوجہد کر رہے این سی پی رکن اسمبلی نواب ملک کی عبوری ضمانت میں 6 ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

این سی پی ممبران اسمبلی کی نااہلی سے متعلق حتمی سماعت 25 جنوری سے شروع ہوگی اور 27 جنوری کو ختم ہوگی۔ اس کے بعد اسپیکر اپنا فیصلہ سنائیں گے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، "جب سوچنا سیٹھ گوا سے بھاگ رہی تھی، ایک حادثے کی وجہ سے اس کی ٹیکسی چورلا گھاٹ پر چار گھنٹے تک پھنس گئی، یہ واقعہ پولیس کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا، کیونکہ اگر وہ بنگلورو پہنچ جاتی تو بچہ کی لاش کو نکالنا مشکل ہوتا۔"