Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

سپریم کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد آج سنجے سنگھ کی رہائی سے پہلے نچلی عدالت نے شرائط طے کی ہے۔ عدالت نے کہا کہ انہیں پاسپورٹ جمع کرنا ہوگا۔

 سشیل کمار مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ "میں پچھلے 6 مہینوں سے کینسر سے نبرد آزما ہوں۔ اب مجھے لگا کہ لوگوں کو بتانے کا وقت آگیا ہے۔ میں لوک سبھا انتخابات میں کچھ نہیں کر پاؤں گا۔

تہاڑ جیل سے متعلق ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ سے سنجے سنگھ کی رہائی کا حکم ابھی تک تہاڑ جیل نہیں پہنچا ہے۔ رہائی کے آرڈر کی کارروائی تب شروع کی جائے گی جب ضمانت کا حکم تہاڑ جیل پہنچے گا۔

ای ڈی نے ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ عام آدمی پارٹی شراب پالیسی گھوٹالے سے حاصل ہونے والی آمدنی کا سب سے بڑا فائدہ اٹھانے والی ہے۔ پارٹی نے اروند کیجریوال کے ذریعے جرم کیا ہے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ یہ ویڈیو یکم اپریل کی ہے اور جس شخص کو پیٹا جا رہا ہے وہ فرید آباد کے سرور پور کا رہنے والا ہے۔ شمو نامی شخص پر الزام تھا کہ اس نے اپنے محلے کی دو لڑکیوں کو چاکلیٹ دے کر اپنے گھر بلایا اور مقامی لوگوں کو شک تھا کہ وہ ان کا جنسی استحصال کرنا چاہتا ہے۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ انمیش پاٹل اپنا ٹکٹ منسوخ ہونے سے ناراض تھے۔ پاٹل کل ماتوشری گئے تھے اور ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی تھی۔ اس سے پہلے وہ  سنجے راوت سے بھی ملے تھے۔

ای ڈی نے دعوی کیا ہے کہ اروند کیجریوال دہلی شراب پالیسی سازی اور نفاذ میں ہوئی بے قاعدگیوں سے متعلق سازش میں ملوث ہیں۔

سماج وادی پارٹی بھی پوری آب و تاب کے ساتھ سیاسی میدان میں ہے۔ پارٹی نے ریاست کی کئی سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا ہے

سمبھا جی نگر(سابقہ نام اورنگ آباد) میں منگل (2 اپریل) کی صبح ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ یہاں زبردست آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق  آگ اسلم ٹیلر نامی دکان میں لگی۔

بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے اپنی قابلیت اور دلچسپی کے مطابق یونیورسٹیوں کو شارٹ لسٹ کریں اور ان کے بارے میں مکمل معلومات اکٹھی کریں۔