PM Modi Extends Birthday Wishes to Kerala CM V.D. Satheesan: وزیراعظم مودی نے کیرالہ کے وزیراعلیٰ وی ڈی ستیشن کو یوم پیدائش کی دی مبارکباد، درازیٔ عمر اور صحت کے لیے کی پرارتھنا
وی ڈی ستیشن کے نام کئی اہم سیاسی ریکارڈ بھی درج ہیں۔ وہ ارناکولم ضلع سے تعلق رکھنے والے پہلے کانگریسی لیڈرہیں، جو کیرالہ کے وزیراعلیٰ بنے۔ اس کے علاوہ وہ ریاست کی تاریخ کے چھٹے ایسےلیڈر ہیں جو وزیر بنے بغیر براہِ راست وزیراعلیٰ کے منصب تک پہنچے
Chirag Tyagi Death Case: غازی آباد میں پیرا ایتھلیٹ چراغ تیاگی کی پراسرار موت، قتل کے شبہ میں پولیس کی تحقیقات جاری
چراغ کے والد منوج تیاگی نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو ایک کامیاب ایتھلیٹ بنانے کے لیے اپنی تمام جمع پونجی خرچ کر دی تھی اور یہاں تک کہ زمین بھی فروخت کر دی تھی تاکہ اس کے خواب پورے ہو سکیں۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ چراغ یا ان کے خاندان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی،
All India Weather Update: موسم کا چونکا دینے والا یوٹرن، دہلی سمیت شمال مغربی بھارت میں آندھی اور بارش کا الرٹ، کئی علاقوں میں گرمی برقرار
پنجاب، ہریانہ اور چندی گڑھ میں بھی موسم خوشگوار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ان علاقوں میں بارش، گرج چمک اور 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔اتر پردیش میں بھی موسم کافی سرگرم اور بعض مقامات پر خطرناک رخ اختیار کر سکتا ہے۔
Storms Wreak Havoc in Rajasthan: راجستھان میں آندھی اور طوفان کا قہر، کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ محتاط رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور خراب موسم کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔ دیدوانا-کچا من، سری گنگا نگر، ہنومان گڑھ، جے پور، جھنجھنو، کوٹ پوتلی-بہروڑ، ناگور اور سیکر سمیت متعدد اضلاع میں نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔
Adani Skills & Education Partners: اڈانی اسکلز اینڈ ایجوکیشن نے گجرات حکومت کے ساتھ شراکت داری میں کَچھ کے 11 آئی ٹی آئی اداروں کی جدیدکاری کا شروع کیا منصوبہ
اڈانی اسکلز اینڈ ایجوکیشن نے گجرات حکومت کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے ہیں تاکہ ضلع کَچھ کے 11 آئی ٹی آئی اداروں کو صنعت سے منسلک تربیت، جدید بنیادی ڈھانچے اور روزگار پر مبنی ہنرمندی کے پروگراموں کے ذریعے جدید بنایا جا سکے۔
UPPCL 10% Fuel Surcharge News: پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کے بعد بجلی بھی مہنگی، اتر پردیش میں فُیول سرچارج میں 10 فیصد اضافہ
پٹرول، ڈیزل، سی این جی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد بجلی کے بلوں میں یہ نئی بڑھوتری عام یوزر کے لیے مزید مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔ خاص طور پر شدید گرمی کے موسم میں، جب بجلی کا استعمال ناگزیر ہو جاتا ہے، یہ اضافی بوجھ لاکھوں خاندانوں کے گھریلو بجٹ پر نمایاں اثر ڈالنے کا خدشہ رکھتا ہے۔
Gas Price Hike in India : ممبئی میں مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں اضافہ
اس فیصلے کا براہ راست اثر ان لاکھوں افراد پر پڑے گا جو روزمرہ سفر کے لیے سی این جی پر انحصار کرتے ہیں۔ آٹو رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیورز، نجی گاڑیوں کے مالکان اور عوامی ٹرانسپورٹ کے آپریٹرز کے اخراجات بڑھ جائیں گے۔ اگرچہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ سی این جی اب بھی پٹرول اور ڈیزل کے مقابلے میں سستا اور ماحول دوست ایندھن ہے،
Pune Hooch Tragedy: مہاراشٹر کے پونے میں زہریلی شراب پینے سے 15 افراد ہلاک، 8 ملزمان گرفتار، وزیر اعلیٰ فڈنویس کا سخت ایکشن
ممبئی میں صحافیوں سےبات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیس اس کیس کی ہر زاویے سے تفتیش کر رہی ہے اور قصورواروں کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ زہریلی شراب کے کاروبار میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Lightning Havoc in Bihar: بہار میں آسمانی بجلی کا قہر، چار افراد ہلاک؛ بارش اور آندھی سے معمولات زندگی متاثر
محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں بھی ریاست کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان برقرار ہے۔
Pune Hooch Tragedy: پونے میں زہریلی شراب سے بڑا سانحہ، ایک ہی خاندان کے تین ممبران سمیت کم از کم 12 افراد ہلاک
محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق، وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے پونے میں مبینہ زہریلی شراب سے ہونے والی اموات کے معاملے میں سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے ہیں۔





