Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

نتیش کمار اور چندرا بابو نائیڈو نے میٹنگ میں حمایتی خط سونپ دیا ہے۔ ایسے میں اب یہ ممکن ہے کہ این ڈی اے کے لیڈران حکومت بنانے کا دعویٰ آج پیش کریں۔

سابق وزیر سوامی پرساد موریہ نے انتخابات سے پہلے ہی ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کے خلاف بغاوت کر دی تھی۔ سوامی پرساد موریہ نے ایس پی اور اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

بی جے پی نے اشتعال انگیز بیانات کے ریکارڈ قائم کردیا،اس کے باوجود اس بار اقلیتی برادری کے کسی لیڈر، مذہبی رہنما یا سیاست دان نے کوئی جارحانہ بیان نہیں دیا، جس کی وجہ سے مسلمانوں کے ذہنوں میں صرف ایس پی-کانگریس اتحاد کا امیدوار ہی تھا، جس کی وجہ سے  بی جے پی کا قلعہ تباہ گیا۔

چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ سے کانگریس لیڈر منیش تیواری کو 2 لاکھ 16 ہزار 657 ووٹ ملے۔ وہیں بی جے پی امیدوار سنجے ٹنڈن کو 2 لاکھ 14 ہزار 153 ووٹ ملے۔

اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی آج کابینہ کی میٹنگ بلائی ہے۔ ساتھ ہی این ڈی اے اتحاد اور انڈیا بلاک نے بھی اپنے اتحادیوں کی میٹنگ بلائی ہے

راؤز ایونیو کورٹ نے اروند کیجریوال کی عدالتی تحویل میں 14 دن کی توسیع کر دی۔ حراست میں 19 جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا

فڑنویس نے کہا، "میں ہارنے والا آدمی نہیں ہوں۔ ہم پوری پارٹی کے ساتھ مل کر ایک نئی حکمت عملی تیار کریں گے۔" مہاراشٹر میں اس سال کے آخر سے اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے وزیراعظم نریندر مودی کے استعفیٰ کو قبول کرلیا ہے اورانہیں کارگزار وزیراعظم بنے رہنے کو کہا ہے۔ نریندر مودی اور صدردروپدی مرموکی ملاقات کی تصویر بھی سامنے آئی ہیں، جس میں وہ استعفیٰ سونپتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔

2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بھی ترنمول کانگریس کے ووٹوں کا شیئر 4.64 فیصد بڑھ گیا تھا، حالانکہ اس سال بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 18 سیٹیں جیتی تھیں اور اس کے ووٹوں کے حصہ میں 22.2 فیصد کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

کانگریس نے دہلی میں تین سیٹوں پر مقابلہ کیا تھا، لیکن وہ ایک بھی سیٹ نہیں جیت سکی اور اس کے ووٹ فیصد میں 2019 کے انتخابات کے مقابلے میں تین پوائنٹس سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی۔