Bharat Express

لوگوں کی شکایت پر موبائل ٹاور سے اسلامی پرچم کو ہٹایا گیا

لوگوں کی شکایت پر ٹاور سے اسلامی پرچم ہٹایا گیا

بھارت ایکسپریس /پولیس نے مقامی لوگوں کی شکایت پر اتر پردیش میں کشی نگر کے قریب کسیا قصبے میں  ایک موبائل ٹاور پر نصب اسلامی پرچم کو ہٹا دیا۔

اطلاعات کے مطابق بھگوا پرچم کے متوازی پرچم کو دیکھ کر مشتعل لوگ سڑکوں پر آگئے اور احتجاج شروع کردیا۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی گئی۔

پولیس کے اعلیٰ افسران نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی۔

کشی نگر کے ایس پی دھول جیسوال نے کہا کہ جھنڈا ہٹا دیا گیا ہے اور پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

کسیا تھانہ انچارج آشوتوش تیواری نے بتایا کہ پولیس اہلکار علاقے کی نگرانی کر رہے ہیں۔