Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

راہل گاندھی نے رائے بریلی اور وایناڈ سیٹوں سے بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ جہاں راہل گاندھی نے اتر پردیش کی رائے بریلی سیٹ پر 4 لاکھ سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی

پی ایم مودی نے ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ عوام نے مسلسل تیسری بار قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ یہ ایک تاریخی کامیابی ہے

وزیراعظم نریندر مودی نے وارانسی لوک سبھا سیٹ پر مسلسل تیسری بارجیت درج کی ہے۔ پی ایم مودی نے کانگریس کے اجے رائے کو ہرا دیا ہے۔

دوپہر کے وقت سینسیکس 4,131.44 پوائنٹس یا 5.40 فیصد گر کر 72,337.34 پوائنٹس اور نفٹی 1,263.3 پوائنٹس یا 5.43 فیصد گر کر 22,000.60 پوائنٹس پر آگیا۔ این ایس ای نفٹی 1,982.45 پوائنٹس یا 8.52 فیصد گر کر 21,281.45 پر آگیا۔

اے آئی یو ڈی ایف کے سربراہ بدرالدین اجمل آسام کی دھوبری لوک سبھا سیٹ پر کانگریس ایم ایل اے رقیب الحسین اور آسام گنا پریشد (اے جی پی) کے جبید اسلام سے مقابلہ کر رہے تھے۔

لوک سبھا الیکشن کے رجحانوں میں این ڈی اے بھلے ہی حکومت بناتی ہوئی نظرآرہی ہے، لیکن اندرخانے جوڑ توڑکی کوششیں شروع ہوگئی ہیں۔ وزیراعظم مودی اور امت شاہ نے ٹی ڈی پی سربراہ چندرا بابو نائیڈو سے بات چیت کی ہے توشرد پوار نے نتیش کمارسے بات چیت کرکے ان کا من ٹٹولنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

لوک سبھا الیکشن کے رجحانوں میں بے شک این ڈی اے حکومت بناتی ہوئی نظرآرہی ہے، لیکن کئی ریاستیں ایسی ہیں، جہاں مقابلہ کانٹے کا ہے۔ خاص طورپراترپردیش، مغربی بنگال، مہاراشٹر، جھارکھنڈ، تلنگانہ اورانڈیا الائنس مسلسل این ڈی اے کو ٹکردے رہا ہے۔

امیٹھی میں اسمرتی ایرانی تقریباً 50000 ووٹوں سے پیچھے چل رہی ہیں۔ ملک میں لوک سبھا انتخابات، جو 19 اپریل کو شروع ہوئے تھے، یکم جون کو ووٹنگ کے 7 مراحل کے ساتھ ختم ہوئے۔ آج شام تک واضح ہو جائےگا کہ کس کی حکومت بنے گی۔

بھوجپوری اداکار اور یوپی سے بی جے پی کے اعظم گڑھ کے امیدوار دنیش لال یادو نیرہوا کے بارے میں بات کریں تو وہ سماج وادی پارٹی کے دھرمیندر یادو سے 22,305 ووٹوں سے پیچھے ہیں۔

بی جے پی اس لوک سبھا الیکشن میں 400 سیٹیں عبور کرنے کے نعرے کے ساتھ لڑ رہی تھی۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس پورے ملک میں بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کو شکست دینے کے لیے مسلسل حملہ آور تھی۔