Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

انڈیا الائنس کی اتحادی پارٹیوں نے ایس آئی آراورالیکشن کمیشن سے متعلق دیگرمسائل کے حوالے سے چیف جسٹس آف انڈیا کوایک مشترکہ خط بھیجا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ 23 ​​پارٹیاں یقین کے اصول پرمضبوطی سے کھڑی ہیں۔

رام مندر میں چڑھاوا چوری معاملے سے متعلق اٹھ رہے سوالوں کے درمیان وشو ہندو پریشد نے چمپت رائے سے خود کو الگ کرلیا ہے۔ وی ایچ پی لیڈر آلوک کمار نے کہا کہ جو ہوا وہ بہت ہی شرمناک اور توہین آمیز ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار نجی ولوو بس بہار رجسٹریشن نمبر کی تھی، جو لکھنؤ سے دہلی جا رہی تھی۔ اسی دوران راجستھان رجسٹریشن نمبر کا بجری سے لدا ٹریلر ایکسپریس وے کی تیسری لین میں چل رہا تھا، تیز رفتار بس پیچھے سے اس سے جا ٹکرائی۔

گزشتہ کئی مہینوں سے پٹرول-ڈیژل سے متعلق ہورہی پریشانیاں اب ختم ہوگئی ہیں۔ حکومت نے تیل کی فروخت اور تقسیم پرلگائی سبھی پابندیاں اب ہٹا دی ہیں۔ آئیے آپ کوبتاتے ہیں کہ اس سے آپ کو کیسے راحت ملے گی۔

اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مرادآباد میں"ٹریڈرس ویلفیئر ڈے" کے موقع پر 365 کروڑ روپئے کے پروجیکٹوں کا افتتاح اورسنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ مرادآباد اب ایک عالمی برآمدی مرکزکے طور پر جانا جاتا ہے، نہ کہ کرفیو کے پابند شہر کے طورپر۔ سماج وادی پارٹی، کانگریس اور بی ایس پی پرتنقید کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کیا کہ اتر پردیش میں بابرکی نہیں بلکہ رام راج کی حکومت ہوگی۔

معروف عالم دین مولانا سید سلمان حسینی  ندویؒ کے انتقال پر جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

 دہلی-این سی آرمیں اتوارکی شام تیزہواوں کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس بارش کے ساتھ ہی لوگوں کو خطرناک گرمی سے راحت ملی ہے۔ آپ کوبتا دیں کہ گزشتہ کئی دنوں سے دہلی-این سی آرکے لوگوں کو گرمی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

بل کے حق میں 176 اور مخالفت میں 41 ووٹ ڈالے گئے، ’’عوامی تحفظ اور انسداد سماج دشمن سرگرمیاں بل 2026‘‘ منظور کرانے کے بعد حکومت نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قانون سے منظم جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

افسران نے بتایا کہ شدید طورپر زخمی ہوئے تین جوانوں کو جموں کے سرکاری میڈیکل کالج (جی ایم سی) اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ 7 دیگر جوانوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، انہیں کٹرا کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) لے جایا گیا ہے۔

کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ منوج کمار نے راہل گاندھی کی گمشدگی کے پوسٹر لگائے جانے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔