Bharat Express

RG Kar Medical College Incident: پھانسی کے خلاف لیکن…’، کولکتہ میں ٹرینی ڈاکٹر کی جنسی زیادتی اور قتل معاملہ پر وزیر اعلی ممتا بنرجی کا رد عمل

مغربی بنگال اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر سویندو ادھیکاری نے ٹرینی ڈاکٹر کی موت کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

آر جی کارمعاملے میں مشکل میں پھنسی سی ایم ممتا کا بڑا انکشاف، کہا۔پولیس کمشنر نے اپنا استعفی …

سرکاری آر جی کار میڈیکل کالج، کولکتہ میں مردہ پائی جانے والی خاتون ٹرینی ڈاکٹر کے متعلق  ذرائع نے بتایا کہ اس کے جسم پر نظر آنے والے زخموں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ قتل کرنے سے قبل اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی۔ پولیس نے زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس واقعے کو “بدقسمتی اور نفرت انگیز” قرار دیا اور کہا کہ ان کے ساتھیوں (ڈاکٹرز) کا غصہ جائز ہے۔ ممتا بنرجی  نے ایک مقامی ٹی وی چینل کو بتایا، “میں نے متاثرہ کے خاندان سے بات کی اور انہیں مناسب کارروائی کا یقین دلایا۔ میں نے کیس کو فاسٹ ٹریک کورٹ میں لے جانے کی ہدایت کی ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو ملزم کو پھانسی دی جائے گی۔ ،”

سی بی آئی تحقیقات پر کوئی اعتراض نہیں: سی ایم ممتا بنرجی

مغربی بنگال اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر سویندو ادھیکاری نے ٹرینی ڈاکٹر کی موت کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ سی بی آئی جانچ کے مطالبے پر ممتا بنرجی نے کہا کہ انہیں سی بی آئی جانچ پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

این ڈی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 31 سالہ خاتون کے مخصوص عضو، چہرے، ہونٹوں، گردن، پیٹ، انگلیاں اور ٹخنے پر چوٹیں آئی ہیں۔ دوسرے سال کی پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کی طالبہ نے مبینہ طور پر جمعرات کو رات کا کھانا دیر سے کھایا جس کے بعد وہ آر جی کار میڈیکل کالج اور اسپتال کی تیسری منزل پر واقع سیمینار ہال میں پڑھنے گئی۔ اگلی صبح اسے بے ہوشی کی حالت میں دیکھا گیا۔

فیڈریشن آف ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے وزیر صحت کو لکھا خط 

فیڈریشن آف ریذیڈنٹ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن (فورڈا) نے مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا کو آر جی کار میڈیکل کالج میں پیش آنے والے واقعہ کے بارے میں ایک خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر 24 گھنٹے کے اندر کارروائی نہ کی گئی تو سروس بند کرنے سمیت کارروائی میں شدت لائیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read