Bharat Express DD Free Dish

علاقائی

جسٹس سنجیو نرولا نے مرکزی حکومت اور پتنجلی کی دیویا فارمیسی کو بھی نوٹس جاری کیا ہے، جو اس کی مصنوعات تیار کرتی ہے۔ کیس کی اگلی سماعت 28 نومبر کو ہوگی۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ سنسکرت کے صدرگریش چند پنت کے خلاف جنسی استحصال کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ایک طالبہ نے الزام لگایا ہے کہ پروفیسرنے اسے کلاس کے بعد ملنے کے لئے بلایا اور اس کے ساتھ کئی بارفحش حرکت کی۔ پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

پی ایف آئی کے صدر سلام کو انسداد دہشت گردی ایجنسی این آئی اے نے 2022 میں کالعدم تنظیم کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار کیا تھا۔

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرمیں بورڈ کی میٹنگ ہوئی اورنومنتخب عہدیداران کوبورڈ کی ذمہ داری سونپی گئی۔ شاہانہ خان کوانڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کا سکریٹری بنایا گیا ہے۔ جبکہ آئی پی ایس (ریٹائرڈ) قمراحمد کوایڈمن اینڈ سیکورٹی انچارج مقررکیا گیا ہے۔

سال1937 میں مسلم لیگ کے سید سعد اللہ کی طرف سے شروع کی گئی اس مشق کا مقصد  جمعہ کے دن مسلمانوں  نماز کی کے لیے دو گھنٹہ کا وقفہ دینا تھا۔ 

بہار کی حاجی پور لوک سبھا سیٹ سے لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس پاسوان) کے ایم پی اور مرکزی وزیر چراغ پاسوان کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔

وقف ترمیمی بل پرپارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی کا دوسرااجلاس ہوا۔ اس میں مسلم تنظیموں نے کہا کہ ہم ترمیم کو قبول نہیں کرتے۔ حکومت کواس میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔

ہندوستانی شوٹر اونی لیکھارا نے خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل اسٹینڈ ایس ایچ 1 ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا۔ انہوں نے اپنا سابقہ ​​ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ دراصل، اونی لیکھرا نے ٹوکیو پیرالمپکس میں 249.6 کا ریکارڈ اسکور کیا تھا۔

اے آئی یو ڈی ایف کے رکن اسمبلی مجیب الرحمان نے کہا کہ ہر جمعہ کو ہمیں نماز کے لیے 1-2 گھنٹے ملتے تھے۔ یہ سلسلہ 1936 سے جاری ہے۔ 90 سال ہو گئے، کئی حکومتیں اور وزرائے اعلیٰ آئے، لیکن انہیں کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔

جمعہ کی صبح اس معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی جانچ شروع کر دی۔ پولیس نے دونوں کی لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ ملزم (لڑکی کے بھائی) کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔