Bharat Express

Abid Pradhan’s Nephew shot dead in Prayagraj: عتیق احمد کے مخالف عابد پردھان کے بھتیجے کو پریاگ راج کے پورمفتی میں گولی مار کر کیا گیا قتل

اے سی پی ورون کمار نے مزید بتایا کہ ایس او جی اور تھانے کی ٹیمیں ملزم ابو شاد عرف تینا کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ ماری کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنچنامے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایس آر این اسپتال بھیج دیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

امریکہ میں ہندوستانی طالب علم کو بے دردی سے کیا گیا قتل

پریاگ راج: پریاگ راج کے پورمفتی تھانے کے ماریاڈیہ کاچھر علاقے میں سنیچر کے روز ساحل نامی نوجوان کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ ساحل مافیا عتیق احمد کے مخالف عابد پردھان کا بھتیجا تھا۔ پولیس نے اس کی اطلاع دی۔ پورمفتی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او اوپیندر پرتاپ سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ عابد پردھان کے 20 سالہ بھتیجے ساحل کو پیسے اور گھریلو تنازعہ کے معاملے میں سنیچر کے روز گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم ابوشاد، عابد پردھان کی پہلی بیوی کا بھائی ہے اور وہ واردات کے بعد سے ہی فرار ہے۔

مہلوک اور ملزم آپس میں ہیں رشتہ دار

عابد پردھان کے حقیقی داماد زید کا عتیق اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا تھا اور اس معاملے میں عابد پردھان مدعی ہے۔ وہیں دھومن گنج کے اے سی پی ورون کمار نے بتایا کہ مہلوک اور ملزم کے اہل خانہ مریاڈیہ کے رہنے والے ہیں اور آپس میں رشتہ دار ہیں۔

گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ ماری جاری

اے سی پی ورون کمار نے مزید بتایا کہ ایس او جی اور تھانے کی ٹیمیں ملزم ابو شاد عرف تینا کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ ماری کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پنچنامے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایس آر این اسپتال بھیج دیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رانچی میں 12 سال کی نابالغ لڑکی سے اجتماعی آبروریزی، 4 دوست گرفتار

عابد پردھان کے خلاف آٹھ لاکھ روپے کی وصولی طلب کرنے کا مقدمہ  

بتا دیں کہ عتیق احمد کے انتہائی قریبی اور خاص شوٹر عابد پردھان کے خلاف آٹھ لاکھ روپے کی وصولی طلب کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔عابد کے خلاف یہ مقدمہ ایک پراپرٹی ڈیلر نے درج کروایا تھا۔ جس میں عابد کے قریبی دوست فرحان سمیت دو بھتیجوں کا نام بھی شامل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں تین ہند نژاد افراد کو صنعتکار کو تاوان کے لیے اغوا کرنے کے جرم میں ہوئی سزا

بھارت ایکسپریس۔

Also Read