Bharat Express

Weather Today:دہلی این سی آر میں پارہ پانچھ ڈگری سے نیچے گر سکتا ہے

کرسمس کے موقع پر این سی آر میں جاری سردی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ سردی اور دھند کا اثر این سی آر کے علاقوں میں بھی نظر آئے گا۔ ہندوستا ن کے مختلف  شہروں میں درجہ حرارت میں کمی  ہونے کی وجہ سے ٹھنڈ میں اضافہ ہورہا ہے

Weather in India

 بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کی ٹیم کی جانب سے کرسمس مبارک

دہلی میں  اتوارکو کرسمس کی دھوم کے بیچ سردی میں  درجہ حرارت میں کمی دیکھنے کو  مل سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے  واضح کیا ہے کہ آج دہلی میں  شدید ٹھنڈا رہے گی اور اس کی وجہ سے کہرا بڑھنے کے ساتھ ساتھ دھند میں بھی اضافہ ہوگا۔ٹھنڈ میں اضافہ ہونے کی صورت میں لوگ الاؤجلا کر کسی حدتک ٹھنڈ کوکرنے کی کوشش کررہےہیں۔

 دہلی این سی آر میں سردی بڑھنے کے ساتھ ساتھ کہرے کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ کئی ریاستوں میں دھند اور کہر ے  کی وجہ سے  کچھ  دیکھا ئی نہیں دے رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی صبح کے وقت گھنی دھند ایک بار پھر پریشان کرے گی۔ کرسمس کے موقع پر این سی آر میں جاری سردی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ سردی اور دھند کا اثر این سی آر کے علاقوں میں بھی نظر آئے گا۔ ہندوستا ن کے مختلف  شہروں میں درجہ حرارت میں کمی  ہونے کی وجہ سے ٹھنڈ میں اضافہ ہورہا ہے۔ٹھنڈ کی وجہ سے گھنے کہرے کا اثر اب ٹرینوں،بسو ں اور پروازں پر بھی دیکھائی دے رہا ہے۔

  ٹھنڈ اور کہرے سے لوگوں کو سانس لینے میں پریشانی ہورہی ہے۔ ہوا میں آلودگی کے ذرات  بڑھنے کی وجہ سے سانس لینے میں پریشانی ہورہی ہے۔ وہیں دوسری طرف کہرے کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں ہورہا ہے۔ٹریفک کی رفتار دھیمی ہوگئی ہے۔ صبح کے وقت کوہرا کافی گھنا ہونے کی وجہ سے ٹریفک میں کافی دقت ہو رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہر کا اثر دہلی، ہماچل، پنجاب، ہریانہ، اتراکھنڈ اور شمالی راجستھان میں اگلے پانچ دنوں تک دیکھا جا سکتا ہے۔ صبح کے وقت ہوا کی رفتار بھی زیادہ رہے گی۔

دہلی میں درجہ حرارت میں کمی

دہلی میں کڑاکے کی ٹھنڈ پڑرہی ہے ۔صبح شام لوگ سری سے کپکپا رہے ہیں ۔دن کے وقت ہلکی دھوپ یقیناً راحت دے گی ۔دہلی میں  کم سے کم درجہ حرارت 5.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔جو معمول سے تین درجے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20.0 ڈگری سے ایک ڈگری کم ہے

گروگرام میں آ ج کاگی ٹھنڈ ہے ۔ یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17.4 ڈگری سیلسیس رہا۔ یہ این سی آر میں سب سے کم ہے۔ یہاں کا کم سے کم درجہ حرارت بھی دہلی کے علاوہ این سی آر کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں سب سے کم 6.4 ڈگری سیلسیس

سری نگر میں اتوار کو موسم کی سرد ترین رات منفی 5.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کی گئی۔ وادی کشمیر میں اس سال کرسمس پر برف باری نہیں ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سری نگر میں آج اس موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جس کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.8 تھا۔

ریکارڈ کیا گیا۔ غازی آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 8.5، نوئیڈا میں 9.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read