Bharat Express

Dense Fog

شمالی ہند کے کئی حصوں میں گھنی دھند کی وجہ سے ریلوے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دھند کے باعث ریلوے نے حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹرینوں کی رفتار کم کر دی ہے۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی ٹرین کے بارے میں اپ ڈیٹس کے لیے ریلوے کی آفیشل ویب سائٹ یا ہیلپ لائن دیکھیں۔

دہلی-این سی آر میں  جمعہ کی صبح دھند کی چادر چھائی ہوئی ہے، درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے دہلی کے لوگ سردی اور کپکپاہٹ سے پریشان نظر آئے۔

خراب موسم کی وجہ سے دہلی ہوائی اڈے پر تقریباً 20 پروازیں تاخیر سے چل رہی ہیں۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ صبح 6 بجے تک طیارے کے روٹ میں کسی قسم کی تبدیلی کی کوئی اطلاع نہیں تھی۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ شدید سردی کے درمیان ایئرپورٹ پر حد نگاہ بہت کم ہے

شمالی مغربی بھارت کے زیادہ تر علاقوں میں ٹھنڈ کی لہر کی وجہ سےسردی میں اضافہ ہونے کی امید ہے۔ کئی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی

سردی، دھند اور کہرے نے بھی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ دھند اور کہرےکے باعث کئی مقامات پر صبح کے وقت ویزبیلیٹی  لیول بھی کافی کم ہے

کرسمس کے موقع پر این سی آر میں جاری سردی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ سردی اور دھند کا اثر این سی آر کے علاقوں میں بھی نظر آئے گا۔ ہندوستا ن کے مختلف  شہروں میں درجہ حرارت میں کمی  ہونے کی وجہ سے ٹھنڈ میں اضافہ ہورہا ہے

دہلی این سی آر کے کئی علاقوں میں آج صبح گھنا کہرا دیکھنے کو ملا۔ دہلی میں آلودگی بڑھنے کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانی ہورہی ہے۔ دہلی میں بڑھتی ٹھنڈ کے ساتھ ساتھ آلودگی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ان سب کے سبب لوگو ں کو کئی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے