نابالغ بیٹی کی عصمت دری کرنے کے والے ملزم شخص کو 20 سال قید کی سزا
ممبئی: ممبئی میں جنسی جرائم سے بچوں کے تحفظ (POCSO Act) ایکٹ کے تحت قائم ایک خصوصی عدالت نے ایک شخص کو اپنی نابالغ بیٹی کی عصمت دری کرنے کے الزام میں 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے اس جرم کی اطلاع نہ دینے پر 13 سال کی متاثرہ لڑکی کی ماں کو بھی چھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ بتا دیں کہ خصوصی جج شری کانت وائی بھوسلے نے ملزم شخص کو اپنی نابالغ بیٹی کی عصمت دری کرنے کے معاملے میں پیر کے روز تعزیرات ہند اور بچوں کے تحفظ سے متعلق جنسی جرائم (POCSO Act) ایکٹ کے تحت مجرم قرار دیا۔ اس سلسلے میں عدالت کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی حکم نامہ منگل کو ہی دستیاب ہو سکا۔
بیوی کی موجودگی میں جنسی زیادتی کا بنایا نشانہ
پراسیکیوٹر کے مطابق جون 2018 میں لڑکی کے باپ نے بہار میں اپنے گھر میں اپنی بیوی کی موجودگی میں بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اس شخص نے ایک ساتھ اپنی بیٹی اور بیوی کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کیے۔ پراسیکیوٹر کے مطابق، اس شخص نے اگست 2019 میں ممبئی مضافات (Mumbai Suburbs) میں اپنے گھر میں اپنی نابالغ بیٹی کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی، بیٹی نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے اس کا منہ اپنے ہاتھ سے بند کر دیا۔ کسی طرح لڑکی اپنے ایک پڑوسی کے پاس پہنچی اور سارا واقعہ سنایا، جس کے بعد بوریولی علاقے کے کستوربا مارگ پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا میں سنسنی خیز واردات: نامعلوم بدمعاشوں نے ڈاکٹر کی بیٹی کا کیا قتل، گھر سے لوٹے 25 لاکھ روپے
پراسیکیوٹر نے الزام لگایا کہ ملزم شخص نے تعزیرات ہند (آئی پی سی) کے سیکشن 376 (ریپ) اور 377 (غیر فطری جرم) کے ساتھ ساتھ POCSO ایکٹ کے تحت قابل سزا جرم کا ارتکاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر میں بڑا حادثہ، تھانے میں کنٹینر ٹرک نے جیپ کو ماری ٹکر، 6 طلبا کی موت، 8 دیگر زخمی
بھارت ایکسپریس۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر کی خاتون نے ایک درجن سے زیادہ کی شادیاں، 12 لوگ تصویر لے کر پہنچے پولیس اسٹیشن