Bharat Express

Maharashtra Accident Update: مہاراشٹر میں بڑا حادثہ، تھانے میں کنٹینر ٹرک نے جیپ کو ماری ٹکر، 6 طلبا کی موت، 8 دیگر زخمی

تھانے پولیس نے کہا کہ ایک کنٹینر ٹرک نے ایک جیپ کو ٹکر مار دی، جس سے 6 طلباء کی موت ہوگئی اور 8 دیگر زخمی ہوگئے۔

مہاراشٹر میں خطرناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔

Thane Accident: مہاراشٹر کے تھانے میں منگل کے روز خطرناک حادثہ پیش آیا ہے۔ تھانے پولیس نے کہا کہ ایک کنٹینر ٹرک نے ایک جیپ کو ٹکرمار دی، جس سے 6 طلباء کی موت ہوگئی اور 8 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ ممبئی-ناسک ہائی وے پر پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ تھانے ضلع کے کھڈولی پھاٹا کے پاس سڑک پار کرنے کی کوشش کر رہی ایک جیپ کو تیز رفتار کنٹینر ٹرک نے ٹکر مار دی۔ حادثہ صبح تقریباً 8 بجے پیش آیا۔ اس حادثہ کا ویڈیو سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا ہے اور یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

    Tags:

Also Read